کراچی میں صرف 80 روپے میں دستیاب چٹخارے دار اور لذیذ زنگر برگر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں صرف 80 روپے میں دستیاب چٹخارے دار اور لذیذ زنگر برگر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں زنگر برگر اگر 150روپے کا بھی مل جائے تو عوام خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں، تاہم سولجر بازار کے علاقے میں موبائل ہوٹل کا زنگر برگر عوام کیلئے صرف 80 روپے میں دستیاب ہے جس کا ذائقہ بہت چٹخارے دار اور لذیذ ہے اور عوام نہ صرف اسے بہت شوق سے کھاتے ہیں بلکہ اپنے عزیزوں کیلئے ساتھ لے کر بھی جاتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ زنگر برگر تیار کرنے والی جفا کش خاتون صرف 6 ماہ قبل زنگر برگر سستے داموں عوام کو فروخت کرنے کیلئے گھر سے نکلیں۔ خاتون کا کہنا ہے کہ زنگر برگر اس لیے کم قیمت رکھا گیا ہے تاکہ ہر شہری اسے کھا سکے اورایک چٹخارے دار برگرکا لطف اٹھایا جاسکے۔  

زنگر برگر تیار کرنے والی خاتون کا کہنا ہے کہ اس کا آئیڈیا میرے شوہر کا تھا۔ ہمارے پاس گاڑی تھی جسے ہم نے موبائل ہوٹل میں تبدیل کر لیا۔ میں اور میری بیٹی مل کر یہ زنگر برگر بناتے اور فروخت کرتے ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سےجگہ تبدیل کرنی پڑتی ہے۔ اس لیے میں چلتے چلتے سولجر بازار تک آپہنچی۔

خاتون نے بتایا کہ 80 روپے میں ہم صرف زنگر برگر جبکہ 100 روپے میں زنگر کے ساتھ فرنچ فرائز بھی فروخت کرتے ہیں۔ہم سلا د کے پتے اور دیگر لوازمات کے متحمل تو نہیں ہوسکتے لیکن زنگر برگر کی تیاری میں معیاری مصالحہ جات اور لوازمات استعمال کیے جاتے ہیں۔

زنگر برگر کے مقام پر گاہکوں کے رش سے پتہ چلتا ہے کہ عوام برگرز بہت پسند کرتے ہیں۔ لوگ اس وقت بھی برگر خریدنے کیلئے آرہے ہوتے ہیں جب خاتون کام بند کرچکی ہوتی ہیں۔اس چھوٹے سے کاروبار کو عوام سے بہت اچھا ردِ عمل ملا ہے۔ رمضان المبارک کے دوران زنگر برگر کا کام 6بجے شروع کیا جاتا ہے۔

قبل ازیں کراچی کے شہری 200 سے 250 روپے تک کے زنگر برگر کھا کر ان کا ذائقہ دیکھ چکے ہیں تاہم خاتون کا کہنا ہے کہ ہمارا بنایا ہوا سستا زنگر برگر 200 اور 250 روپے والے زنگر کے مقابلے میں آپ کو زیادہ مزیدار محسوس ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں رمضان میں مزیدار چکی مکی کا لطف اٹھائیں

Related Posts