کراچی میں رمضان میں مزیدار چکی مکی کا لطف اٹھائیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Enjoy delicious Chiki Mickey in Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

رمضان المبارک میں افطار میں بھانت بھانت کے پکوان دستر خوان کی شان بڑھاتے ہیں لیکن اگر تلی ہوئی اشیاء نہ ہوں تو دستر خوان کا پھیکا پھیکا سا لگتا ہے اور اگر بات کی جائے نئی نئی چیزوں کی تو ان میں چکی مکی ایک نیا اضافہ ہے۔

Enjoy delicious Chiki Mickey in Karachi

چکن قیمے ، مصالحوں اور کریم سے تیار چکی مکی کھانے والوں کو اپنے ذائقے کے سحر میں جکڑ لیتی ہے۔یہ چکی مکی کیا، کیسے بنتی ہے اور کراچی میں کہاں دستیاب ہے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

جی آر کیٹرنگ
محمود آباد 6 نمبر پر قائم جی آر کیٹرنگ شہریوں کو مزیدار چکی مکی تیار کرکے سال بھرشہریوں کی خدمت میں پیش کی جاتی ہے اور ماہ رمضان میں تو یہاں تیار کی جانیوالی چکی مکی پورے شہر میں فراہم کی جاتی ہے۔

Enjoy delicious Chiki Mickey in Karachi

جی آر کیٹرنگ عملے کا کہنا ہے کہ ہم نے 12سال پہلے چکی مکی تیار کرنا شروع کی تھی اور آج پورے شہر میں لوگ بہت شوق سے چکی مکی کھانے کیلئے آتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے ہم مانڈہ لیتے ہیں ،چکن قیمہ میں چیز ،کیچپ اور مصالحے شامل کرکے مکس کرتے ہیں اور اس کو ہلکی آنچ پر فرائی کرکے صارفین کی خدمت میں پیش کرتے ہیں۔

Enjoy delicious Chiki Mickey in Karachi

ان کا کہنا ہے کہ یہاں سال بھر 30 روپے فی پیس کے حساب سے چکی مکی فروخت کی جاتی ہے اور رمضان میں بھی اس نرخ پر شہریوں کو فراہم کرتے ہیں۔

Related Posts