ورلڈ کپ 2023: پاکستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورلڈ کپ 2023: پاکستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
ورلڈ کپ 2023: پاکستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان نے بنگلادیش کو آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 31ویں میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔ فخر زمان نے سب سے زیادہ 81رنز بنا کر قومی ٹیم کی جیت میں نمایا کردار ادا کیا۔

بنگلادیش کے 205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا رہا دونوں اوپنرز عبداللہ شفیق اور فخر زمان نے درمیان شاندار 128 رنز کی شراکت داری بنی۔

تاہم پھر عبداللہ 69 گیندوں پر 68 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان نے بنگلادیش کی جانب سے دیا گیا 205رنز کا ہدف 32.3اوور میں مکمل کرلیا۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین یہ یہ میچ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا گیا، جہاں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

بنگلادیش کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46 ویں اوور میں 204 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمود اللہ 56 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بنگلادیش کے اوپنر تنزید حسن کو شاہین نے پہلے ہی اوور میں صفر پر چلتا کیا، بعدازاں نجم الحسین شنتو کو بھی شاہین نے 4 رنز بناکر آؤٹ کیا۔

حارث رؤف نے مشفق الرحیم کو آؤٹ کیا، جبکہ افتخار احمد نے 45 رنز بنانے والے لٹن داس کو آؤٹ کردیا، بنگلادیش کی جانب سے 56 رنز بنانے والے محمود اللہ کو بھی شاہین نے آؤٹ کیا۔

کپتان بابر اعظم نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ وہ بھی ٹاس جیت کر بیٹنگ ہی کرتے۔آج کے اہم میچ میں پاکستانی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

Related Posts