عالمی بینک نے پاکستان کو 43 کروڑ 50 لاکھ ڈالر جاری کرنیکی منظوری دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی بینک نے پاکستان کو 43 کروڑ 50 لاکھ ڈالر جاری کرنیکی منظوری دیدی
عالمی بینک نے پاکستان کو 43 کروڑ 50 لاکھ ڈالر جاری کرنیکی منظوری دیدی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: عالمی بینک نے پاکستان کو 43 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کا قرض جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے جس سے کم آمدنی والے طبقے کو گھروں کی تعمیر میں آسانی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے ساڑھے 43کروڑ ڈالر کا قرض منظور کیا جبکہ یہ رقم ہاؤسنگ منصوبوں اور پنجاب اربن لینڈ سسٹم کیلئے فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

عالمی بینک نے پاکستان کو 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالر جاری کرنیکی منظوری دیدی

عالمی بینک کی فراہم کردہ رقم سے وزیر اعظم عمران خان کی نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت کم آمدنی والے افراد کو گھر تعمیر کرنے کیلئے قرض دیا جائے گا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی تقسیم بہتر کرنے اور  خدمات کے معیار کی بہتری کیلئے پاکستان کو 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض جاری کرنے کی منظوری دی تھی جو ای ڈی ای آئی پی کے تحت عمل میں لائی گئی۔

 ورلڈ بینک کے گزشتہ برس دسمبر میں جاری کردہ بیان کے مطابق الیکٹریسٹی ڈسٹری بیوشن ایفیشنسی امپروومنٹ پراجیکٹ (ای ڈی ای آئی پی) تقسیم کار کمپنیوں کو بجلی کی فراہمی زیادہ منظم انداز سے منظم کرنے میں معاونت کرے گا۔

 بیان میں کہا گیا کہ ای ڈی ای آئی پی منصوبہ موسمیاتی لچکدار انفراسٹرکچر، خصوصاً گرڈ اسٹیشنز اور ٹرانسمیشن لائنز میں بھی سرمایہ کاری کرے گا جو تقسیم اور افادیت کی خدمات کیلئے اہم ہیں جس کا مقصد خدمات بہتر کرنا ہے۔

Related Posts