کیا فلمسازوں نے اسرائیلی فنکارہ کی فلم ونڈر وومن 3 منسوخ کردی؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہالی ووڈ فلمسازوں ڈی سی اور وارنر برادرز نے مبینہ طور پر اسرائیلی فنکارہ گال گیڈوٹ کی فلم ونڈر وومن 3 منسوخ کرنے کا  اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی اسٹوڈیوز اور وارنر برادرز کے جیمز گن اور پیٹر سیفران سمیت دیگر نے ونڈر وومن کے ہدایتکار پیٹی جینکنز کو آگاہ کیا ہے کہ اسرائیلی فنکارہ گال گیڈوٹ کی فلم کو منسوخ تصور کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

 صبا فیصل نے نجی معاملے پر ویڈیو بیان کیوں جاری کیا؟

گال گیڈوٹ کی متوقع فلم ونڈر وومن 3 کی منسوخی کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ فلم اسٹوڈیوز کے نئے اور آئندہ کے منصوبوں سے مطابقت نہیں رکھتی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمسازوں کو فلم پر آنے والی لاگت سے کوئی مسئلہ نہیں۔

قبل ازیں ونڈر وومن سلسلے کی پہلی فلم 2017 میں جبکہ دوسری 2020 میں منظرِ عام پر آئی۔ اداکارہ گال گیڈوٹ نے کردار کی حمایت کیلئے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کیلئے ٹوئٹر کا سہارا لیا۔

ونڈر وومن 3 منسوخ ہوئی ہے یا نہیں، یہ بات خفیہ رکھتے ہوئے اداکارہ گال گیڈوٹ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ کچھ سال قبل یہ اعلان کیا گیا تھا کہ مجھے ونڈر وومن کا کردار دیا جائے گا۔ اتنا اہم کردار دینے کیلئے بہت شکریہ ادا کرتی ہوں۔

 

گال گیڈوٹ نے کہا کہ مجھے اتنا ناقابلِ یقین اور مسحور کردینے والا کردار دیا گیا اور سب سے بڑھ کر میں اپنے مداحوں کی شکر گزار ہوں اور فلم کا اگلا باب آپ کے سامنے لانے کیلئے انتظار نہیں کرسکتی۔

 

Related Posts