سندھ پولیس کی خواتین اہلکار بھی غیر محفوظ، انصاف کیلئے میدان میں آگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ پولیس کی خواتین اہلکار بھی غیر محفوظ، انصاف کیلئے میدان آگئی
سندھ پولیس کی خواتین اہلکار بھی غیر محفوظ، انصاف کیلئے میدان آگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ پولیس کی خواتین اہلکار بھی ہراسمنٹ کا شکار ہونے لگیں۔سندھ پولیس تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن اینٹی انکروچمنٹ میں تعینات خاتون اہلکار اپنے انصاف کے لئے میدان میں آگئی۔

خاتون اہلکارافشاں کے مطابق گذشتہ ڈیرھ سال سے میری تنخوہ اور دیگر الاؤنس نہیں مل رہے۔ اکاونٹنٹ شرجیل اور دیگر ساتھی مختلف بہانوں سے تنگ کرتے ہیں۔خاتون اہلکار نے بتایاکہ میں سندھ دھرتی کی باعزت بیٹی ہوں ان کی گندی خواہشات کو پورا نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کے باعث میرے گھر کی حالت بھِی بہت خراب ہوتی جارہی ہے۔خاتون اہلکار کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری،وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر اداروں سے اپیل کی گئی ہے کہ ان اہلکاروں کے خلاف قانونی اور محکمہ جاری کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب لیڈی اہلکار افشاں کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی انکروچمنٹ طارق دھاریجو نے نوٹس لے لیا، طارق دھاریجو کے مطابق لیڈی اہلکار افشاں کنٹریکٹ ملازم ہے۔

ایس ایس پی انکروچمنٹ طارق دھاریجو نے کہا کہ کنٹریکٹ ملازموں کامزیدکنٹریکٹ بڑھانے کہ لیے وزیر اعلیٰ سندھ کوسمری بھجوا دی ہے،وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری ملنے کہ بعد تنخواہیں جاری کردی جائیں گی۔

ایس ایس پی طارق دھاریجو نے دیگر الزامات کی بھی انکوائری کا حکم دے دیا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر انکوائری میں اہلکاروں پر ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہوا تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Related Posts