کراچی: ٹریفک حادثے میں خاتون اور دوبچیاں لقمہ اجل، فائرنگ سے 2افراد ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Woman, two girl killed in road accident in karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد میں ٹریفک حادثے میں خاتون اور دو کمسن بچیاں اور فائرنگ سے 2افراد ہلاک ہوگئے، لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔

سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں ایک خاتون اور دو کمسن بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔حادثہ گلشن معمار کے قریب سڑک عبور کر تے ہوئے پیش آیا، لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں پرتشدد تصادم میں ایک شخص جاں بحق اور ایک راہگیر زخمی ہو گیا۔متوفی کی شناخت سمیر کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔

لانڈھی عید گاہ گراؤنڈ کے قریب فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا شخص دوران علاج ہلاک ہوگیا جس کی شناخت 19سالہ عثمان ولد سلیم کے نام سے ہوئی۔

مزید پڑھیں:حب میں بی اے پی رہنما کی گاڑی میں دھماکا، آغا حبیب شاہ جاں بحق

واضح رہے کہ اتوار کے روز ملیر کے علاقے میں ایک گھر کی دیوار گر نے کے باعث تین معصوم بچے لقمہ اجل بن گئے تھے۔

افسوسناک واقعہ ملیر بکرا پیڑی میں پیش آیا،المناک حادثے میں مرنے والوں میں دو لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے، جاں بحق ہونے والے تینوں بچوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Related Posts