چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو مضبوط کریں گے۔مشیر تجارت کا عزم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

companies registration increasing in Pakistan: razak dawood

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جس کے تحت چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو مضبوط کیا جائے گا۔

مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے سرمایہ کاری سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا ہماری ترجیح ہے تاکہ سرمایہ کاری میں اضافہ ہو اور صنعتوں کو ترقی دی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف اے ٹی ایف: پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلے جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔اسد عمر

اجلاس کے دوران کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ جبکہ اس اہم اجلاس میں چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ، سیکریٹری تجارت اور دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔

شرکائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ایس ایم ایز کی ترقی سے معیشت مستحکم ہوگی جبکہ پاکستان کی ایز آف ڈوئنگ بزنس رپورٹ میں 28 درجے ترقی خوش آئند ہے۔ مزید پیشرفت ضروری ہے۔

یاد رہے کہ  2 نومبر کومشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق موجودہ مالی سال کے ماہِ اکتوبر کے دوران برآمدات 2 ارب 80 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ سال اسی مہینے کی ملکی برآمدات 1 ارب 89 کروڑ ڈالر تھیں۔

جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ماہ اکتوبر کے دوران برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 6 فیصد زائد رہیں جبکہ اس کے مقابلے میں اکتوبر میں درآمدات کی مالیت 3 ارب 98 کروڑ ڈالر رہی۔

مزید پڑھیں: اکتوبر کے دوران برآمدات 2 ارب 80 کروڑ ڈالر رہیں۔تجارتی اعدادو شمار

Related Posts