خیبرپختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے تعلیمی اداروں میں جمعہ اور ہفتہ کی چھٹیوں سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا۔
محکمہ تعلیم کے مطابق جعلی نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایندھن کی بچت کے لیے سرکاری و نجی اسکول، کالجز اور جامعات دو ماہ تک جمعہ اور ہفتہ کو بند رہیں گے۔
محکمے نے واضح کیا کہ اس جعلی دستاویز کے باعث طلبہ، والدین اور اساتذہ میں ہفتہ وار تعطیلات کے حوالے سے ابہام پیدا ہوا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








