مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی بے نقاب کرتے رہیں گے۔پاکستان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی بے نقاب کرتے رہیں گے۔پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی بے نقاب کرتے رہیں گے۔پاکستان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان نے کہا ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ہندوتوا ایجنڈے پر عمل درآمد کے لیے ہونے والی ریاستی دہشت گردی بے نقاب کرتے رہیں گے۔

ترجمان دفترِ خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے ریاستی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کیلئے مسلسل ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے۔ ہم ایسی تمام کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

دفترِ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ بھارت نے اپنی ہٹ دھرمی جاری رکھتے ہوئے ڈومیسائل قوانین میں من مانی تبدیلیاں کیں جو عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا قابلِ مذمت قدم ہے۔

ڈومیسائل قوانین میں ترمیم کو 5 اگست کے غیر قانونی اقدامات کا تسلسل قرار دیتے ہوئے دفترِ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پہلے ہی اسے مسترد کرچکے ہیں۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ نیا قانون مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کے لیے ناقابلِ قبول ہے۔ عوام الناس کے بنیادی حقوق، الگ شناخت اور آبادی کے تناسب میں ردو بدل  بد ترین ریاستی دہشت گردی ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی برادری اور اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا کہ بھارت کی تازہ ترین کارروائی کا نوٹس لیتے ہوئے نریندر مودی سے جواب طلب کیا جائے۔ ہم عالمی قراردادوں کے مطابق مسئلۂ کشمیر کا حل چاہتے ہیں۔ 

Related Posts