پاکستان آئی ایم ایف سے جولائی تک معاہدے کا خواہش مند کیوں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی ایم ایف
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف سے گفتگو ہوئی ہے، عالمی مالیاتی ادارے کا مشن مئی کے دوران پاکستان آئے گا اور پاکستان کی خواہش ہے کہ جون کے آخر یا جولائی کے آغاز تک اسٹاف لیول معاہدہ کرلیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے حجم اور دورانیے کا ذکر بجٹ میں کیا جائے گا۔ بڑے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے، سعودی وفد کچھ ٹرانزیکشنز آئندہ دنوں میں ہونے کا کہہ چکا ہے۔

گفتگو کے دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب سے  معاشی تعلقات کی بحالی پاکستان کیلئے بڑی کامیابی ہے۔ ملکی اداروں کی نجکاری کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ چینی مارکیٹ تک رسائی کیلئے بھی کاوشیں جاری ہیں، معیشت کی بحالی سے حکومت کی سمت واضح ہوگئی۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایف بی آر نظام کو ڈیجیٹلائز کر رہا ہے۔ خیال رہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وفد کے ہمراہ آئی ایم ایف سے پیکیج کے سلسلے میں مذاکرات کیلئے امریکا پہنچے تھے، اس حوالے سے وزیر خزانہ کے دورے سے متعدد توقعات وابستہ کی جارہی ہیں۔

Related Posts