پنجاب میں امراض قلب کے سب سے بڑے اسپتال نے دل کے آپریشن کیوں بند کر دیے ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 پنجاب میں دل کے امراض کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے آپریشن تھیٹرز گزشتہ ایک ہفتے سے بند ہیں، جس کی وجہ سے دل کے مریضوں کے آپریشنز معطل ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آپریشن تھیٹرز کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے بند کیا گیا ہے اور جیسے ہی فیومیگیشن کا عمل مکمل ہو جائے گا آپریشن تھیٹر دوبارہ بحال ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

جج ہمایوں دلاور سے منسوب نازیبا ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

خیال رہے کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں کل 9 آپریشن تھیٹر ہیں۔ جن میں سے دو پہلے ہی نان فنکشنل تھے اور سات میں آپریشن کیے جا رہے تھے۔ گذشتہ ہفتے پہلے چار آپریشن تھیٹر کو بند کیا گیا اور اس کے بعد باقی تین بھی بند کر دیے گئے۔

انتظامیہ نے آپریشن تھیٹروں کو جراثیم سے پاک کرنے کی وضاحت تو دی ہے، لیکن ابھی ٹائم فریم نہیں دیا ہے۔

پنجاب کے نگراں وزیر وزیر صحت جاوید اکرم نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’ہسپتال کے آپریشن تھیٹروں کو بند کرنے کا مقصد صرف اور صرف ان کو جراثیم سے پاک بنانا ہے۔ کیونکہ دل کا آپریشن سب سے حساس ہوتا ہے۔ اور یہ بات ڈاکٹروں کے مشاہدے میں آئی ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ کامیاب آپریشن کے باوجود بچ نہیں پا رہے ہیں۔ اس لیے یہ فیصلہ کیا گیا کہ فوری طور پر ان کو ڈس انفیکٹ کیا جائے، تاکہ زیادہ سے زیادہ مریضوں کی جانیں بچائی جا سکییں۔‘

پی آئی سی کو پنجاب کا دل کے امراض کا سب سے بڑا ہسپتال سمجھا جاتا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق یہاں روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً 10 سے 12 آپریشنز کیے جاتے ہیں۔ پورے ملک سے اس ہسپتال میں مریضوں آپریشن کے لیے آتے ہیں۔ کم سے کم آپریشن کی تاریخ ڈیڑھ سال بعد کی مل رہی ہے۔ اس وقت تک سو سے زائد آپریشن کینسل ہوئے ہیں۔

Related Posts