انفلوئنسر اینڈریو ٹیٹ کو بھائی سمیت گرفتار کیوں کیا گیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

متنازعہ انٹرنیٹ انفلوئنسر اینڈریو ٹیٹ کو بھائی سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ گرفتاری پیر کے روز جنسی جرائم کے باعث عمل میں لائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی نژاد امریکی انفلوئنسر اینڈریو ٹیٹ کو اپنے متنازعہ بیانات کے باعث انٹرنیٹ پر شہرت ملی تاہم والدین، اساتذہ اور انسدادِ دہشت گردی پولیس کیلئے اینڈریو ٹیٹ کے بیانات قابلِ گرفت رہے ہیں۔ اینڈریو ٹیٹ کو پیر کے روز جنسی جرم کے الزام میں بھائی سمیت حراست میں لے لیا گیا۔

گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں رومانین حکومت کا کہنا تھا کہ جنسی جرم میں گرفتار اینڈریو ٹیٹ اور ان کے بھائی کو برطانوی حکومت کے حوالے کردیا جائے گا۔ جنسی جرائم پر ہونے والی گرفتاری 2 یورپی وارنٹ گرفتاری کے اجراء کے بعد عمل میں لائی گئی۔ دونوں بھائیوں پر برطانیہ میں کچھ لوگوں کے جنسی استحصال کا الزام ہے۔

(فوٹو: سی این این)

اس حوالے سے اینڈریو ٹیٹ کی ترجمان نے کہا کہ اینڈریو ٹیٹ سمیت دونوں ملزمان پر انسانی ٹریفکنگ اور جنسی زیادتی کے الزامات ہیں اور دونوں نے الزامات کو جھٹلا دیا ہے۔ اینڈریو ٹیٹ پر عشروں سے روایتی الزامات لگائے جارہے ہیں اور دونوں بھائی گرفتاری کے باعث مصیبت کا شکار ہیں۔

ترجمان اینڈریو ٹیٹ نے کہا کہ دونوں ملزمان نے حکومت کے رویے  پر گہری مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں اور ان کا کوئی ثبوت بھی نہیں۔ واضح رہے کہ اینڈریو ٹیٹ انفلوئنسر بننے سے قبل کک باکسر کے طور پر مشہور ہوئے تھے اور ان کو ٹک ٹاک پر 11.6ارب ویوز مل چکے ہیں۔

Related Posts