پاکستان کا نگراں وزیر اعظم، کیا جلیل عباس جیلانی کا نام فائنل ہوگیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کا نگراں وزیر اعظم، کیا جلیل عباس جیلانی کا نام فائنل ہوگیا؟
پاکستان کا نگراں وزیر اعظم، کیا جلیل عباس جیلانی کا نام فائنل ہوگیا؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: اگلا نگراں وزیر اعظم کون؟ آج کل یہ بحث تمام بحثوں پر غالب ہے، کیونکہ پاکستان کی قومی اسمبلی آج تحلیل کردی جائے گی۔

حکمران پی ڈی ایم اتحاد کے ارکان بشمول وزیراعظم شہباز شریف، پی پی پی کے رہنما آصف زرداری اور دیگر ارکان نے اگلے نگراں وزیراعظم کے لیے باہمی رضامندی سے نام پر مشاورت کی ہے۔

اہم تقرری کے لئے کئی سیاستدانوں اور ماہرین اقتصادیات کے نام سامنے آئے۔ وزراء کا کہنا ہے کہ منگل کو رات گئے تک نام فائنل نہیں ہوسکا تھا۔

اس سے قبل آج سابق پاکستانی سفارتکار عبدالباسط نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سابق سفیر جلیل عباس جیلانی کو پاکستان کا اگلا نگراں وزیراعظم نامزد کیا گیا ہے۔

عبد الباسط کی جانب سے شیئر کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا کہ ‘پاکستان کے نگراں وزیر اعظم کے طور پر تعیناتی پرسابق سفیر جلیل عباس جیلانی کو مبارکباد۔ پاکستان کی فارن سروس کے لیے ایک قابل فخر لمحہ۔’

جلیل عباس جیلانی کون ہیں؟

جلیل جیلانی ایک سابق سفارت کار ہیں جنہوں نے پاکستان کے سیکرٹری خارجہ کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔ ان کا تعلق ایسے خاندان سے ہے جو اعلیٰ سطح کے بیوروکریٹس کے لیے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے اہم ممالک میں پاکستان کے ایلچی کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔

جنوبی ایشیائی امور کے ماہر، نے سارک میں ہندوستان میں قائم مقام ہائی کمشنر اور وزارت خارجہ میں ڈائریکٹر (انڈیا) کے طور پر بھی کام کیا۔

دریں اثناء نگراں وزیراعظم اور آئندہ کابینہ کے نام کو حتمی شکل دینے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی قائد حزب اختلاف راجہ ریاض سے ملاقات متوقع ہے۔

Related Posts