میٹا نے پرانے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹمز پر واٹس ایپ کی سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد مخصوص پرانے فونز پر صارفین میسجنگ ایپ استعمال نہیں کر سکیں گے۔
رپورٹس کے مطابق اینڈرائیڈ 5.0، 5.1 اور اس سے قبل کے پرانے آپریٹنگ سسٹمز پر چلنے والے فونز کے لیے واٹس ایپ سپورٹ ختم کی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 9 ستمبر 2026 سے ایسے ڈیوائسز پر واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔
واٹس ایپ وقتاً فوقتاً صارفین کے لیے نئے فیچرز، بہتر انٹرفیس اور پرائیویسی و سکیورٹی سے متعلق اپ ڈیٹس متعارف کراتا ہے۔ ان جدید سہولیات کو مؤثر انداز میں چلانے کے لیے ایسے آپریٹنگ سسٹم کی ضرورت ہوتی ہے جو نئی ٹیکنالوجی اور سکیورٹی تقاضوں کو سپورٹ کر سکے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ میٹا 8 ستمبر 2026 سے اینڈرائیڈ 6 سے پرانے آپریٹنگ سسٹمز والے فونز کے لیے واٹس ایپ سپورٹ مرحلہ وار ختم کر دے گا۔
کمپنی کی جانب سے اس اقدام کی بنیادی وجہ صارفین کی سکیورٹی اور پرائیویسی کو مزید بہتر بنانا بتائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جدید ڈیوائسز اور آپریٹنگ سسٹمز پر ایپ کی کارکردگی، استحکام اور نئے فیچرز کی بہتر سپورٹ بھی اس فیصلے کی اہم وجوہات میں شامل ہیں۔
ایسے فونز استعمال کرنے والے صارفین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے ڈیوائس کا اینڈرائیڈ ورژن چیک کرلیں۔ اگر فون مطلوبہ آپریٹنگ سسٹم کو سپورٹ نہیں کرتا تو واٹس ایپ کا استعمال جاری رکھنے کے لیے نئے ڈیوائس پر منتقل ہونا ضروری ہوسکتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








