فیفا ورلڈ کپ 2022، کس ملک کے جیتنے کے امکانات ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیفا ورلڈ کپ 2022، کہاں پر کھیلا جائے گا اورورلڈ کپ کیلئے کونسی ٹیمیں فیورٹ ہیں؟
فیفا ورلڈ کپ 2022، کہاں پر کھیلا جائے گا اورورلڈ کپ کیلئے کونسی ٹیمیں فیورٹ ہیں؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دنیا بھر میں سب سے زیادہ فٹ بال کھیلا جاتا ہے ، شائقین فٹ بال بہت زیادہ دیوانے ہوتے ہیں اور اس کے ورلڈ کپ کا بے صبری سے انتظار کرتے رہتے ہیں۔

آج کل شائقین فٹ بال بہت زیادہ خوش ہیں کیونکہ ٹھیک 5 ماہ کے بعد فیفا ورلڈ کپ 2022 کا آغاز ہورہا ہے، آیئے اس ورلڈ کپ کے بارے میں کچھ اہم معلومات جانتے ہیں:

فیفا ورلڈ کپ 2022

فیفا ورلڈ کپ 2022 قطر میں 21 نومبر سے 18 دسمبر تک کھیلا جائے گا، جس کیلئے میزبان ٹیم قطر سمیت کل 32 ٹیمیں اس ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں، جو کہ مشرق وسطیٰ میں پہلی بار فٹ بال کا سب سے بڑا ایونٹ ہو گا۔

2002 میں کوریا اور جاپان میں منعقد ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے بعد قطر ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے والا دوسرا ایشیائی ملک بھی ہے۔

ورلڈکپ کیلئے کن ٹیموں نے کوالیفائی کیا ہے؟

قطر میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ 2022 میں سابق ورلڈکپ کی فاتح ٹیم فرانس نے کوالیفائی کرلیا ہے لیکن موجودہ یورپی چیمپئن اٹلی ورلڈ کپ 2022 کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکی ہے۔ فائنلز میں 32 ٹیموں کو چار چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ایک ہی براعظم کی ٹیموں کو الگ الگ گروپس میں رکھا گیا ہے۔

فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں قطر، جرمنی، فرانس، ڈینمارک، برازیل،بیلجیم، کروشیا، اسپین، سربیا، انگلینڈ، سوئٹزرلینڈ، نیدرلینڈ، ارجینٹینا، ایران، ساؤتھ کوریا، جاپان، سعودیہ عریبیہ،ایکواڈور،یوراگوئے،کینیڈا، گھانا، سینیگال، پرتگال، پولینڈ، تیونس، موروکو، کیمرون، یوایس اے، میکسیکو، ویلز، آسٹریلیا اور کوسٹاریکا شامل ہیں ۔

فیفا ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم کونسی ہے؟

فیفا ورلڈ کپ 2022 کیلئے سب سے زیادہ فیورٹ برازیل کو کہا جارہا ہے، ماہرین فٹ بال کے مطابق اس سال برازیل کی ٹیم سب سے زیادہ حیران کرسکتی ہے۔

فیفا ورلڈ کپ 2022 کیلئے چار ٹیموں کو فیورٹ قرار دیا گیا ہے، جس میں ارجینٹینا، جرمنی، برازیل اور فرانس شامل ہیں۔

فیفا ورلڈ کپ قطر کے آٹھ جدید اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

فیفا ورلڈ کپ 2022 رواں سال 21 نومبر سے 18 دسمبر تک قطر کے آٹھ خوبصورت اور جدید فٹ بال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔21 نومبر سے 2 دسمبر تک روزانہ کی بنیاد پر چار چار گروپ میچز کھیلے جائیں گے۔ جس میں 32 کی 32 ٹیمیں اپنے اپنے گروپ میں تین تین میچز کھیلیں گی۔

ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں پری کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنائیں گی جو تین سے چھ دسمبر تک کھیلا جائے گا۔

9 اور 10 دسمبر کو ایونٹ کی ٹاپ آٹھ ٹیمیں کوارٹر فائنل مرحلے میں آمنے سامنے ہوں گی۔ جب کہ میگا ایونٹ کے سیمی فائنل 13 اور 14 دسمبر کو ہوں گے جس میں ہر کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم شرکت کرے گی۔ورلڈکپ کا فائنل 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا جس میں دونوں سیمی فائنل جیتنے والی ٹیمیں ٹرافی کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

فیفا ورلڈ کپ 2022 کی خاص بات

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، 21 نومبر سے 18 دسمبر 2022 تک کھیلا جانے والا یہ تاریخ کا سب سے مہنگا فیفا ورلڈ کپ ہوگا۔ یہ پہلا فیفا ورلڈ کپ ہوگا جو کہ موسمِ سرما میں کھیلا ہوگا، یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ قطر کے انتہائی گرم موسم کو یورپی کھلاڑیوں کے لیے برداشت کرنا مشکل ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق، اگرچہ یہ ورلڈ کپ موسمِ سرما میں ہونے والا ہے، لیکن قطر کا شمار موسم کے اعتبار سے دنیا کےگرم ممالک میں ہوتا ہے اور اس لیے وہاں دن کے وقت کا درجہ حرارت سردیوں میں بھی اکثر زیادہ ہی ہوتا ہے۔ اس لیے قطر نے ملک میں فٹبال ورلڈ کپ کے انعقاد کے لیے انفراسٹرکچر پر اندازاً 220 بلین ڈالر خرچ کیے جانے ہیں، اور ہر اسٹیڈیم کو ایئر کنڈیشنڈ بنایا ہے۔

قطراور فیفا آرگنائزنگ کمیٹی نے ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت چند سیاحتی علاقوں میں شراب نوشی کی اجازت بھی دی جائے گی۔

ورلڈکپ 2022 کیلئے پسندیدہ کھلاڑی کونسے ہیں؟

ماہرین ورلڈکپ 2022 کیلئے کچھ کھلاڑیوں کو اُن کی کارگردگی کی بنیاد پر پسندیدہ کہہ رہے ہیں، جن میں کیلین ایمباپے(فرانس)،لیونل میسی (ارجنٹینا)،کیون ڈی بروئن (بیلجیم)، کرسٹیانو رونالڈو (پرتگال)،ونیسیئس جونیئر (برازیل) ،ورجل وین ڈجک (ہالینڈ)، نیمار (برازیل)، پیڈری (سپین)، کریم بینزیما (فرانس)،لوکا موڈریک (کروشیا)،الفانسو ڈیوس (کینیڈا)،کرسچن پلسک (امریکہ)، سون ہیونگ من (جنوبی کوریا)اور ہیری کین (انگلینڈ)شامل ہیں۔

 پاکستان کی نمائندگی کون کرے گا؟

قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ 2022 میں سیالکوٹ میں تیار ہونے والا فٹ بال ’الریحلہ‘ استعمال ہوگا، اس طرح عالمی ایونٹ میں پاکستانی کی نمائندگی ہوگی۔

سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر شیخ زوہیب رفیق سیٹھی نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ جب سیالکوٹ میں تیار ہونے والا فٹ بال استعمال ہورہا ہو، انہوں نے کہا کہ یہ تیسری دفعہ ہے کہ فیفا ورلڈ کپ میں فارورڈ اسپورٹس کا برانڈ استعمال کیا جائے گا۔

اُن کے مطابق تیار کیا جانے والا بال 20 پینلز پر مشتمل ہے اور اسے دنیا کے بہترین فٹ بال میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔

Related Posts