ایران کے تین فائٹر پائلٹس کہاں غائب ہوگئے؟ کس نے اغواء کیا؟ تہران نے حقیقت بتادی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

ایران نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوران قطر کی جانب سے اپنے تین پائلٹس کو گرفتار کیے جانے کا دعویٰ کردیا ہے تاہم قطر نے تاحال ایرانی مؤقف پر کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا۔

ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے نے ایک فوجی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ مارچ میں ہونے والے حملوں کے دوران دو Su-24 لڑاکا طیارے گر گئے تھے جن میں سوار تین ایرانی پائلٹس کو قطری فوج نے زندہ حالت میں حراست میں لے لیا تھا۔

ایران کے جنرل اسٹاف کے لاپتا افراد کی تلاش سے متعلق کمیٹی کے سربراہ محمد باقر زادہ نے بتایا کہ مذکورہ تین پائلٹس ان چار اہلکاروں میں شامل تھے جو امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوران تباہ ہونے والے دو لڑاکا طیاروں پر موجود تھے۔

محمد باقر زادہ کے مطابق مارچ میں طیاروں کے گرنے کے بعد تین ایرانی پائلٹس کو قطری فوج نے زندہ گرفتار کیا۔ انہوں نے یہ دعویٰ ایرانی فوجی حکام کی جانب سے سامنے آنے والی معلومات کی بنیاد پر کیا۔

دوسری جانب ایران کے اس الزام پر قطر کی حکومت کی جانب سے تاحال کوئی تبصرہ یا وضاحت سامنے نہیں آئی جس کے باعث دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔

Related Posts