پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے جہاں ایک تولہ سونا 2 ہزار 800 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ مارکیٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ نرخ کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 2,800 روپے اضافےسے 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے ہو گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2,401 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 77 ہزار 774 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
مقامی سطح پر چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 108 روپے اضافے سے 6 ہزار 256 روپے کی ہو گئی ہے۔
مقامی صرافہ منڈیوں کے ساتھ ساتھ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ اوپر چلے گئے ہیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 28 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 181 ڈالر پر جا پہنچا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








