پی ایس ایل کی اینکر ایرن ہالینڈ نے حاملہ ہونے کی تصاویر شیئر کردیں! پاکستانی مداح بھڑک اٹھے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

پاکستان سپر لیگ کی معروف آسٹریلوی پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے پہلی بار ماں بننے کی خوشی میں حمل کے دوران اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جن میں وہ صرف بکنی میں دکھائی دے رہی ہیں۔ تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے اور پاکستانی مداحوں میں بھی اس حوالے سے بحث جاری ہے۔

ایرن ہالینڈ پاکستانی کرکٹ شائقین میں خاصی مقبول ہیں۔ وہ پاکستان سپر لیگ کی میزبانی کے علاوہ پاکستانی لباس پہننے اور اردو میں مداحوں سے گفتگو کے باعث بھی کئی بار توجہ حاصل کرچکی ہیں۔

ایرن نے بتایا کہ ان کا ماں بننے کا سفر آسان نہیں تھا۔ انہیں تقریباً پانچ سال کی جدوجہد کے دوران 20 مرتبہ آئی وی ایف کے مراحل سے گزرنا پڑا جبکہ چار بار حمل بھی ضائع ہوا۔ اب وہ اپنے شوہر اور آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ کے ساتھ پہلے بچے کی آمد کی منتظر ہیں۔

37 سالہ ایرن کے مطابق ماضی کے تلخ تجربات کے باعث موجودہ حمل کے دوران بھی انہیں مسلسل خدشہ رہا کہ کہیں دوبارہ کچھ غلط نہ ہوجائے تاہم اب حمل آخری مرحلے میں پہنچنے پر وہ آہستہ آہستہ بچے کی آمد پر خوشی محسوس کرنا شروع کر رہی ہیں۔

ایرن کو Asherman’s syndrome اور PCO سمیت طبی مسائل بھی درپیش ہیں جن کی وجہ سے حمل ٹھہرنے میں مشکلات ہوئیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں کبھی کبھی اپنے جسم کے حوالے سے ناکامی کا احساس ہوتا ہے حالانکہ وہ جانتی ہیں کہ ان مسائل میں ان کی کوئی غلطی نہیں۔

ایرن اور بین کٹنگ نے حمل کی خبر بھی 23 ہفتوں تک خفیہ رکھی۔ ایرن کے مطابق مسلسل ناکامیوں کے باعث انہیں خوش ہونے سے بھی خوف آتا تھا کیونکہ ماضی میں ہر امید کے بعد مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے بانجھ پن یا بار بار حمل ضائع ہونے کا سامنا کرنے والے افراد کو مشورہ دیا کہ ہر انسان کی صورتحال مختلف ہوتی ہے تاہم مسلسل مشکلات کی صورت میں ماہر ڈاکٹر سے دوسری رائے ضرور لینی چاہیے۔

Related Posts