ملالہ یوسفزئی اور عصر ملک کہاں ملے؟ تعلق رشتے میں کیسے بدلا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملالہ یوسفزئی رشتہ ازدواج میں منسلک، تصاویر شیئر کردیں
ملالہ یوسفزئی رشتہ ازدواج میں منسلک، تصاویر شیئر کردیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سب سے کم عمر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے گزشتہ رات اچانک شادی کا اعلان کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔ ایک سادہ نکاح کی رسم گھر پر ہی منعقد ہوئی جس کے بعد لوگ متجسس ہیں کہ ملالہ کے جیون ساتھی کون ہیں ،دونوں کہاں ملے اور تعلق رشتے میں کیسے بدل گیا۔

ملالہ یوسفزئی
جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ ملالہ یوسفزئی ایک پاکستانی نوبل انعام یافتہ ہیں، جو نوعمری سے ہی خواتین کی تعلیم کو فروغ دینے اور اس کی حمایت کے لیے کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے آبائی علاقے میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کی کھلے عام مخالفت کی اور لڑکیوں کو تعلیم دینے کی ضرورت کی وکالت کی جس پر ملالہ کوبین الاقوامی توجہ ملی۔

وہ 12 جولائی 1997 کو پیدا ہوئیں اورصرف 15 سال کی عمر میں قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے کے باوجود زندہ بچ گئیں اور سب سے کم عمر میں نوبل انعام یافتہ اوراقوام متحدہ کی امن کی پیامبر بن کرملالہ نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

ملالہ کا جیون ساتھی کون ہے؟
ملالہ یوسفزئی کے شوہر عصر ملک لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز سے معاشیات اور سیاسیات میں گریجویٹ ہیںاورکھیلوں کی صنعت کیلئے کام کرتے رہے ہیں اور وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے جنرل منیجر ہیں اور کوکاکولا اور پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطا ن کے ساتھ بھی وابستہ رہے ہیں۔

دونوں ایک دوسر ے کو کب سے جانتے ہیں
ہالی ووڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق ملالہ اور عصر2019 سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور رواں سال عصر ملک نے ایک بار ملالہ، سابق پاکستانی کرکٹر وقار یونس اور دیگر کے ساتھ لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں اپنی ایک گروپ فوٹو پوسٹ کی تھی۔

شادی پر ملالہ کے متنازعہ ریمارکس
جولائی 2021 میں ملالہ یوسفزئی کو شادی سے متعلق اپنے متنازعہ بیان پر ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا، ووگ میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں شادی کے بارے میں ملالہ کے تبصرے پرلوگوں نے شدید تنقید کی تھی۔

انہوں نے ووگ میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے ابھی تک سمجھ نہیں آئی کہ لوگوں کو شادی کیوں کرنی پڑتی ہے۔ “اگر آپ اپنی زندگی میں ایک شخص کو حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو شادی کے کاغذات پر دستخط کرنے کی کیا ضرورت ہے، یہ صرف شراکت داری کیوں نہیں ہوسکتی؟” ۔

ملالہ کیوں مشہور ہے؟
مینگورہ پاکستان میں پیدا ہونے والی ملالہ یوسفزئی لڑکیوں کی تعلیم کی حامی ہیں جنہیں 2012 میں طالبان دہشت گردوں نے سر میں گولی مار دی تھی تاہم وہ بچ گئیں اور 2014 میں امن کا نوبل انعام حاصل کرنے والی سب سے کم عمر شخصیت بن گئیں۔

Related Posts