کرکٹر نہ ہوتا تو کیا ہوتا؟ شاداب خان نے بتادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرکٹر نہ ہوتا تو کیا ہوتا؟ شاداب خان نے بتادیا
کرکٹر نہ ہوتا تو کیا ہوتا؟ شاداب خان نے بتادیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ کہ اگر وہ کرکٹر نہ ہوتے تو مزدور ہوتے۔

قومی کرکٹر کا ٹوئٹر اسپیس پر اپنے چاہنے والوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گروئن انجری 2018 میں ہوئی لیکن میں کھیلتا رہا، ورلڈکپ 2019 سے قبل ہیپاٹائٹس ہوا اور پھر بہت مشکل سے ورلڈکپ کھیلا، اب میں بالکل فٹ ہوں، چار ماہ سے کرکٹ کھیل رہا ہوں لیکن ری ہیب بھی ساتھ چل رہا ہے۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ ٹیسٹ اسکواڈ میں کم بیک کروں کیونکہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا مزہ ہی الگ ہے۔اب انجری کا شکار نہیں ہونا کیونکہ ایشیاکپ اور ورلڈکپ آرہے ہیں، ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں لیکن ابھی میری جگہ ٹیسٹ اسکواڈ میں بنتی نہیں ہے، میں فرسٹ کلاس کرکٹ بھی اتنی نہیں کھیلا۔

پاک بھارت میچ کا ورلڈکپ میں پریشر نہیں کیونکہ کئی میچز کھیل لیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیو سمتھ کے ساتھ نام ملانا بالکل غلط ہے اور پرفارمنس نہ ہو تو تنقید تو ہوتی ہے۔شاداب کے مطابق ان کی شاہدآفریدی کے ساتھ کھیلنے کی خواہش رہی ہے۔

شاداب خان نے کہا کہ انگلینڈ میں کافی وقت ہوتا ہے تو جب وہاں ہوتا ہوں تو ٹک ٹاک دیکھتا رہتاہوں۔آسٹریلیا میں اسپنر کو باونس ملتا ہے لیکن گیند اسپن نہیں ہوتی، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ آسٹریلیا میں ہے، کوشش کروں گا باؤنس سے حریف بیٹرز کو آؤٹ کروں۔

مزید پڑھیں:بگ بیش لیگ: بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی بھی ایکشن میں ہوں گے

قومی آل راؤنڈر نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ بیٹنگ میں اوپننگ بھی کروں لیکن جیسے ٹیم کو ضرورت ہوتی ویسے کھیلتاہوں۔

Related Posts