شان مسعود نے ٹیسٹ کی کپتانی سے متعلق کیا کہا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شان مسعود نے ٹیسٹ کی کپتانی سے متعلق کیا کہا؟
شان مسعود نے ٹیسٹ کی کپتانی سے متعلق کیا کہا؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ریڈ بال کی کپتانی سے متعلق اپنے خیالات ا ظہار کیا ہے۔

پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ریڈ بال کی کپتانی کو ایک چیلنج قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ریڈ بال مشکل فارمیٹ ہے، یہ ایک چیلنج ہے اور ہم سب کی ذمے داری ہے کہ مل کر ٹیم کو آگے برھائیں، چاہتے ہیں کہ ایک ایسی برانڈ کی کرکٹ کھیلیں جو ہماری شناخت بنے۔

شان مسعود نے کہا کہ پاکستان کیلئے کھیلنا ہی اعزاز کی بات ہے، ٹیم کی قیادت کا موقع دینے پر پی سی بی کا شکر گزار ہوں۔

کرکٹ بورڈ نے شان مسعود کو ٹیسٹ اور شاہین آفریدی کو ٹی 20 کا کپتان مقرر کیا ہے جبکہ ون ڈے کی کپتانی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

قومی ٹیم کی قیادت باعث فخر ہے، شاہین آفریدی

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہوگئے ہیں جس کے بعد نئے کپتانوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

Related Posts