قومی ٹیم کی قیادت باعث فخر ہے، شاہین آفریدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ٹیم کی قیادت باعث فخر ہے، شاہین آفریدی
قومی ٹیم کی قیادت باعث فخر ہے، شاہین آفریدی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کپتانی ملنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) اور شائقین کرکٹ کا شکریہ اداکیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے ایکس (ٹوئٹر) پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت میرے لیے باعث فخر ہے، بہت پرجوش ہوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ اور شائقین کے اعتماد اور حمایت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

شاہین کا کہنا تھا کہ میں ٹیم اسپرٹ کو برقرار رکھنے اور قوم کا نام روشن کرنے کی پوری کوشش کروں گا، ہماری کامیابی اتحاد، اعتماد اور انتھک محنت میں ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ہم صرف ایک ٹیم نہیں بلکہ ہم ایک فیملی کی طرح ہیں، ہم سب مل کر ایک ساتھ آگے بڑھیں گے۔

ورلڈ کپ کا سیمی فائنل، جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

یاد رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی نے شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان اور شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔

Related Posts