اعظم خان اور صائم ایوب سے متعلق شاہد آفریدی نے کیا کہا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اعظم خان اور صائم ایوب سے متعلق شاہد آفریدی نے کیا کہا؟
اعظم خان اور صائم ایوب سے متعلق شاہد آفریدی نے کیا کہا؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اعظم خان اور صائم ایوب سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں اچھے کھلاڑی ہیں۔

سابق کپتان شاہد آفریدی کا نجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پچھلے چیئرمین کا پلان بھی الیکشن کرانا ہی تھا، زکا اشرف اصل کام چھوڑ کر دوسرے چکروں میں لگ گئے تھے۔

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے دورے میں ہم نے مواقع گنوائے، دونوں ٹورز میں ہم اچھا کھیل پیش نہ کرسکے، ٹیم یونٹ کی کمی نظر آئی،ورلڈ کپ میں بہت سے کھلاڑیوں کا امتحان ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑے کھلاڑیوں پر بھاری زمہ داری ہوگی، اعظم خان اور صائم ایوب دونوں اچھے کھلاڑی ہیں، پلئیرز پلان پر کام کرنا ضروری ہے،کب کس کو کھلانا ہے اور کب کس کو آرام یہ سب معلوم چلنا چاہیے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ہم صرف بھارت کو ورلڈ کپ میں اہم حریف سمجھتے ہیں، ایک کپتان کو فکسڈ کردینا چاہیے تاکہ لڑائیاں ختم ہوسکیں، نائب کپتان کی کوئی خاص ضرورت نہیں ہے،اب اسکواڈ پر تبدیلیاں نہیں کرنی چاہئے۔

فیلڈنگ اور بولنگ میں بھی محنت کی ضرورت ہے، نمبر تین تک اوپنر ہی کھلاڑی ہوتا ہے، فخر اور صائم کو آگے آنا چاہیئے اور فورم برقرار رکھیں، حفیظ نے بہت کرکٹ کھیلی ہے اسے ٹائم دینا چاہیے، اگر ایک سیریز میں سب بدل جائے گا تو یہ غلط سوچ ہے۔

میں روز کرکٹر بننے کا خواب دیکھتا تھا،میرے والدین مجھے پڑھانا چاہتے تھے، میں نے اپنا خواب پورا کرنے کے لیے دن رات محنت کی،میں نے والدین سے پٹائی بھی کھائی لیکن میں نے خواب کو نہیں چھوڑا۔

Related Posts