سجل علی کی انسٹا پوسٹ پر شبانہ اعظمی نے کیا کہا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ٹریبیون

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی اداکارہ سجل علی کی خوبصورتی کے سحر سے شبانہ اعظمی برسوں بعد بھی نہ نکل سکیں۔

سجل علی نہ صرف پاکستان بلکہ بالی وڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، انہوں نے بالی وڈ فلم میں سری دیوی کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا اور بھارت میں خوب نام کمایا تھا۔

بعد ازاں سجل علی عمران خان کی سابقہ اہلیہ برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں جلوہ گر ہوئیں، وہاں ان کے ساتھ کاسٹ میں بالی وڈ اداکارہ شبانہ اعظمی بھی تھیں۔

 اس فلم کے بعد سے ہی شبانہ اعظمی سجل علی کی سوشل میڈیا پوسٹس پر ان کی تعریفیں کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

سجل بھی ان کے ہمراہ لی گئی یادگار تصاویر پوسٹ کر کے انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہیں اور جلد ملنے کے وعدے لیتی ہیں۔

اسکرین گریب

سجل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سیاہ جوڑے میں ملبوس ایک دلکش تصویر جاری کی جس کے کمنٹ سیکشن میں شبانہ اعظمی کا کمنٹ سب پر بازی لے گیا، انہوں نے اپنے کمنٹ میں ’خوبصرت لڑکی‘ لکھا۔

Related Posts