عمران خان کی جیل سے لیک آڈیو میں کیا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بانی تحریک انصاف عمران خان کی جیل سے ایک آڈیو ریکارڈنگ لیک ہوئی ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے نکاح کے بعد پہلی بار اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کا چہرہ دیکھا ہے۔

یہ آڈیو مبینہ طور پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر قانونی نکاح کیس کی سماعت کا حصہ ہے، جسے معروف یوٹیوبر عمران ریاض خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا ہے۔

لیک ہونے والی آڈیو میں عمران خان بظاہر جج کے سامنے بیان دیتے ہوئے دعویٰ کر رہے ہیں کہ انہوں نے شادی کے بعد پہلی بار بشریٰ بی بی کا چہرہ دیکھا۔ آڈیو لیک میں بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کی آواز بھی شامل ہے۔

جب عمران خان نے مبینہ طور پر جج کے سامنے دعویٰ کیا کہ انہوں نے بشریٰ بی بی کو نکاح کے بعد پہلی بار دیکھا تو خاور مانیکا نے ان کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے جج سے کہا کہ ”وہ (عمران خان) جھوٹ بول رہے ہیں، وہ میرا بیڈ روم استعمال کرتا تھا، جہاں بشریٰ بی بی دم کرنے کی آڑ میں اس (عمران خان) کا مساج کرتی تھی۔”

واضح رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو غیر قانونی نکاح کیس میں 7، 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ٹرائل کورٹ نے ان پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا۔ خاور مانیکا کی درخواست پر جوڑے کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا۔

خاور مانیکا نے درخواست میں دعویٰ کیا ہے کہ جوڑے نے بشریٰ بی بی کی عدت مکمل ہونے سے پہلے نکاح کیا تھا۔ اسلامی احکام کے مطابق طلاق کے بعد عورت کی عدت چار ماہ اور دس دن ہے اور اس مدت کے مکمل ہونے سے پہلے عورت دوبارہ نکاح نہیں کر سکتی۔

عمران خان کے خلاف دیگر مقدمات کی طرح غیر قانونی نکاح کیس کا ٹرائل بھی اڈیالہ جیل میں ہوا اور موبائل فون یا کیمروں کے بغیر محدود تعداد میں میڈیا نمائندوں کو ہی سماعت میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی۔

Related Posts