شادی کے سوال پر بابر اعظم نے محمد رضوان سے کیا کہا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شادی کے سوال نے بابر اعظم نے محمد رضوان سے کیا کہا؟
شادی کے سوال نے بابر اعظم نے محمد رضوان سے کیا کہا؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

محمد رضوان کو قومی کرکٹر اور سابق کپتان بابراعظم نے شادی سے متعلق سوال کا جواب سوشل میڈیا پر دینے سے انکارکردیا۔

محمد رضوان نے سوشل میڈیا پر فینز سے گفتگو کے خصوصی سیشن میں بابر کو کپتان کہتے ہوئے سوال کیا کہ کپتان آپ کی شادی کب ہے؟ اس پر بابر نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں جانتا تھا کہ آپ یہی پوچھیں گے۔

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز رضوان نے بابر سے کہا کہ جواب تو آپ نے دینا پڑے گا، رضوان کے اصرار پر بابر نے کہا کہ میں آپ کو اکیلے میں اس کا جواب دوں گا۔

اس کے بعد میزبان نے بابر کیلئے خاتون مداح کا پیغام پڑھ کر سنایا جس میں انہوں نے پوچھا تھا کہ آپ دوستوں کی شادیوں کا کھانا کھا کر تھکتے نہیں؟

بابر نے سوال کے جواب میں بتایا کہ’پچھلے کچھ دنوں سے جب میں صبح اٹھتا ہوں تب میری شادی ہورہی ہوتی ہے، شام میں واپس آتا ہوں تو مجھے شادی کی مبارکباد دی جارہی ہوتی ہے، میرا خیال ہے کہ لوگ میری شادی کرچکے ہیں اب وہ کہہ رہے دوسرے کی تیاری کرو‘۔

Related Posts