پاکستان حقِ خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔وزیرِ اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان حقِ خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔وزیرِ اعظم
پاکستان حقِ خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔وزیرِ اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان حقِ خود ارادیت کے حصول کیلئے مظلوم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ آج ہم یومِ الحاقِ پاکستان منا رہے ہیں جس کے دوران ہم مقبوضہ کشمیر کی تاریخ کے اُس روز کی یاد تازہ کر رہے ہیں جب کشمیر کے لوگوں نے پاکستان سے الحاق کی قرارداد منظور کی۔

پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ آج ہم کشمیری عوام سے کیے گئے اپنے اُس عہد کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم حقِ خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد کے دوران مظلوم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے جبکہ یہ حق عوام کو اقوامِ متحدہ نے دیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کا ذکر کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کا حقِ خود ارادیت خود سلامتی کونسل اور عالمی قانون نے تسلیم کیا ہے۔ ہم کشمیریوں کیلئے حصولِ انصاف کی لڑائی لڑتے رہیں گے۔ کشمیری عوام غاصب بھارتی حکومت کے ہندوتوا ایجنڈے سے برسرِ پیکار ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کی ہندوتوا سرکار کشمیر میں ظلم اور غیر قانونی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ مظلوم کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی مودی حکومت کے خلاف جاری ہے۔ مجھے یہ علم ہے کہ کشمیریوں کو انصاف ضرور ملے گا۔ 

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ساتھ ساتھ پاک بھارت سرحد کے دونوں اطراف اور دُنیا بھر میں جہاں جہاں کشمیری عوام آباد ہیں، یومِ الحاقِ پاکستان منایا جارہا ہے جبکہ وادئ جنت نظیر میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں کی آواز آج پہلے سے کہیں زیادہ شد و مد سے گونج رہی ہے۔

غاصب بھارت کے راج سے قبل مقبوضہ کشمیر پر ڈوگرہ راجہ کی حکمرانی تھی جس نے 30ء کی دہائی میں کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑنا شروع کردئیے تھے جس کے نتیجے میں جدوجہدِ آزادی قیامِ پاکستان سے کہیں پہلے شروع ہوئی تاہم 19 جولائی سن 1947ء وہ تاریخی دن ہے جب مقبوضہ کشمیر کے عوام نے الحاقِ پاکستان کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں:  جنت نظیر وادی میں یومِ الحاقِ پاکستان آج منایا جا رہا ہے

Related Posts