بجلی کے بریک ڈاؤن سے مختلف شہروں میں پانی کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہر قائد میں موسم سرما کے اختتام سے قبل ہی پانی کی قلت، شہریوں کو مشکلات
شہر قائد میں موسم سرما کے اختتام سے قبل ہی پانی کی قلت، شہریوں کو مشکلات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملک بھر میں بجلی کا بحران جاری ہے۔ مختلف علاقوں میں طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث موبائل ٹاورز بند ہونے لگے۔ متعدد شہروں میں بریک ڈاؤن کے باعث پانی کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات ڈھائی بجے آنے والی بجلی 7 بج کر 24 منٹ پر پھر چلی گئی جس سے شہریوں کو روزمرہ معمولات کی انجام دہی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، اہم معاشی فیصلے متوقع

گزشتہ روز 7 بج کر 34 منٹ پر جبکہ آج 7 بج کر 24 منٹ پر کراچی کے مختلف علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔ بریک ڈاؤن کی وجہ سے واٹر بورڈ کے تمام پمپنگ اسٹیشن مکمل بند ہو گئے۔

پمپنگ بند ہونے کے باعث شہر میں عارضی طور پر پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں میں رکھے فریج میں کھانے پینے کی چیزیں بھی خراب ہورہی ہیں۔

بیشتر علاقوں بشمول لانڈھی، کورنگی، ملیر، شاہ فیصل کالونی میں 24 گھنٹوں سے بجلی بحال نہ ہوسکی۔ دھابیجی میں پانی کی لائن پھٹ گئی۔

واٹر بورڈ کی لائن میں مرمت کا کام جاری ہے۔ شہریوں کی بڑی تعداد پانی کی سپلائی متاثر ہونے کے باعث مشکلات کا شکار ہے۔ موبائل ٹاورز بند ہونے سے رابطے مشکل ہو گئے۔

Related Posts