وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا، اہم معاشی فیصلے متوقع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی کابینہ کی جانب سے گندم اور یوریا کی درآمد کی منظور دیدی گئی
وفاقی کابینہ کی جانب سے گندم اور یوریا کی درآمد کی منظور دیدی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے جس میں ملکی معیشت پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت آج ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم اقتصادی فیصلوں کا امکان ہے۔ تاحال وفاقی کابینہ اجلاس کا ایجنڈا جاری نہ کیا جاسکا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں آج آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی اور ملک بھر میں جاری توانائی بحران سمیت اہم اقتصادی مسائل پر گفت و شنید کا امکان ہے۔

پی ٹی آئی نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب سیّد محسن رضا نقوی کی تعیناتی کے خلاف احتجاج کی کال دی تھی۔ آج کے وفاقی کابینہ اجلاس میں ممکنہ احتجاج کے خلاف سیاسی حکمتِ عملی بھی زیرِ غور آئے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے محسن نقوی کو نگراں وزیر اعلیٰ مقرر کیے جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ شفاف، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات منعقد کرائے جائیں گے۔

دریں اثناء وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیرِ ماحولیات شیری رحمان کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ شیریں رحمان کے ہاتھ کا آپریشن ہے۔ دعا ہے کہ وہ جلد صحتیاب ہو کر اپنی وزارت سنبھال لیں۔

 

Related Posts