دیکھئے ویڈیو: سنی دیول کا پاکستان سے شاندار اظہار محبت

تازہ ترین

تازہ ترین

بالی ووڈ کے سینئر اداکار سنی دیول نے پاکستان سے متعلق بیان کر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

سنی دیول کئی دہائیوں سے بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں، ان کی کامیاب فلموں میں گھائل، گھاتک، دامنی، غدر ایک پریم کتھا و دیگر شامل ہیں۔

تاہم اداکار پاکستان مخالف فلموں میں کردار کرنے کے لیے مشہور ہیں لیکن اسکرین سے باہر وہ پاکستانی مداحوں کے ساتھ گرمجوشی، احترام اور خوشگوار تعلقات کا اشتراک کرتے ہیں۔

حال ہی میں سنی دیول اپنی فلم بتوارہ 1947 کی تشہیر کر رہے تھے جس میں 1947 میں ہندوستان اور پاکستان کی تقسیم کے دوران پیش آنے والے واقعات کو دکھایا گیا ہے جبکہ فلم 14 اگست 2026 کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

اداکار سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے اس فلم کی شوٹنگ پاکستان میں کی، آپ پاکستان کو بطور قوم، وہاں کے ماحول اور لوگوں کو کیسے دیکھتے ہیں؟

جواب میں سنی دیول نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں شوٹنگ نہیں کی ہے, فلم بھارت میں شوٹ ہوئی جیسا کہ پاپا نے کہا اگر انڈیا میری ماں ہے تو پاکستان میری ماں کی بہن (خالہ) ہے۔ اس لیے ہم کسی نہ کسی طرح ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکار کے بیان کی تعریف کی جارہی ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ سنی دیول نے بہت مثبت انداز میں جواب دیا ہے۔

Related Posts