سندھ کے “وی آئی پیز” جلد جیل جانیوالے ہیں، پولیس بکتر بند گاڑیاں تیارکروالے، حلیم عادل شیخ 

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan Tehreek e Insaf

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کو جناح اسپتال سے ملیر کی عدالت نمبر 12جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا، حلیم عادل شیخ کا عدالت پہنچے پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے والہانہ استقبال کر کے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

دوسری جانب کیس کے انویسٹی گیشن افسر کی جانب سے چالان چارج شیٹ پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی او کو شو کاز نوٹس جاری کیا،عدالت نے24 مارچ کو آئی او کو چالان پیش کرنے کا حکم دیا۔

قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی ملیر کی عدالت میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا حفیظ شیخ کے جب سات ووٹ ضایع ہوتے ہیں تو اس کو جائز سمجھا جاتا ہے۔ جب گیلانی کے سات ووٹ ضایع ہوتے ہیں تو ان کو ناجائز سمجھا جاتا ہے۔ یہ ایک مقافات عمل ہے پیسوں سے سب کچھ خریدا نہیں جاتا ہے۔

کل جن چند لوگوں نے ووٹ نہیں دیئے وہ شاید نواز شریف کی وڈیو کا ری ایکشن تھا۔ ایک مریم ڈان لیکس سے لیکر ہر کیس میں ایک جھوٹے خاتوں ثابت ہوئی ہیں جو اس وقت ملکی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ کل ان کے چمچے فرماتے تھے کہ ان کو کچھ ہوا تو پاکستان نہ کھپے کا نعرہ نہیں لگائیں گے ان کے منہ میں بھی زبان نواز شریف کی ہے۔

یہ غدار وطن لوگ ہیں لیکن پاکستان کی 22 کروڑ عوام محب وطن ہے۔ ن لیگ کے چوروں کے چہرے عوام کے سامنے آچکے ہیں۔ آج یہ طے ہوگیا ہے کہ نواز لیگ ایک لسانی جماعت کے طور پر سامنے آرہی ہے۔ ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ سندھ کے چور بھی اسلام آباد میں جاکر ڈاکا ڈال سکتے تھے عمران خان کہتا تھا کہ ووٹ کی خفیہ رائے شماری ختم ہونی چاہیے۔

پی ڈی ایم کی ہانڈی چوراہے میں پھوٹ چکی ہے، پی ڈی ایم چوروں کا ٹولا ہے۔ مولانا کے مولانا کو بھی دس ووٹ نہیں ملے کس جماعت نے ووٹ نہیں دیئے؟۔ میں نے پولیس کی بکتر بند گاڑی کے اسٹاف سے کہہ دیا ہے دس بارہ گاڑیاں تیار کر لیں۔ اے سی بھی لگوا لیں سندھ میں سے بڑے بڑے وی آئی پی مہمان بہت جلد ان گاڑیوں میں آنے والے ہیں۔

مزید پڑھیں:پی ڈی ایم کو ایک اور جھٹکا، مریم نواز کی ضمانت کینسل، دوبارہ جیل میں ڈالنے کا فیصلہ

ہمارے کپتان کا وعدہ پورا ہونے والا ہے ملک سے کرپشن کا خاتمہ یقینی ہے۔ سمیر میر شیخ کا قصور یہ تھا کہ انہوں نے پی پی کو چھوڑ کر پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا جس کی وجہ سے ان پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں۔

ہمارے کارکنوں کو جھوٹے کیسوں میں پھسایا گیا ہے ہمارے 12 ساتھیوں کو دہشت گردی کے کیسوں پھنسایا گیا ہے۔ عدالتوں پر یقین ہے جلد انصاف ملے گا۔ یہ لوگ کہتے ہیں ہم دہشت گرد ہیں۔

کیا ہم دہشت گرد ہیں ؟؟ میری دہشت گردی یہ ہے کہ میں آواز حق بلند کرتا ہوں۔ میں سندھ کی عوام کا کیس لڑتا ہوں پورے سندھ میں جاکر پیپلزپارٹی کے کرپٹ لوگوں کو بے نقاب کرتا ہوں۔ اگر یہ دہشت گردی ہے تو میں کرتا رہوں گا عوام کی آواز بنتا رہوں گا میری آواز کوئی بھی بند نہیں کر سکتا ہے، میں عمران خان کا سچا سپاہی ہوں مافیاؤں سے لڑ رہا ہوں۔

Related Posts