بی جے پی امیدوار کے جلوس میں کیا کرتے ہوئے جیب کٹ گئی؟ تشویشناک ویڈیو وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بی جے پی امیدوار کا جلسہ، جیب کٹ گئی
(فوٹو: ہیٹ ڈٹیکٹر)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی: بھارت میں ہندو اور مسلمان گزشتہ 76سال سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں تاہم اس دوران بڑھتی ہوئی انتہا پسندی نے دونوں مذاہب میں جو دوری بی جے پی دور میں پیدا کی، ماضی میں اس بد ترین دوری کی مثال نہیں ملتی۔

حال ہی میں بی جے پی امیدوار کے جلوس میں ایک ہندو سپورٹر نے اپنی جیب کٹنے کا قصہ کچھ اس انداز میں بیان کیا کہ  اس پر سوائے افسوس کے اور کچھ نہیں کیا جاسکتا جبکہ جیب کٹنے کا دعویٰ کرنے والا شہری بے حد غمزدہ ہے۔ واقعے کی تشویشناک ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں متاثرہ سپورٹر کا کہنا ہے کہ میں وہاں (بی جے پی امیدوار ارون گووِل کے جلسے میں) بیٹھا ہوا تھا۔ میں نے دونوں ہاتھ اٹھا کر نعرہ لگایا ”جے شری رام“ اور ان کے آگے ہاتھ جوڑے اور جب واپس پلٹا تو پتہ چلا کہ میرے پیسے غائب تھے، جیب میں 1 روپیہ بھی باقی نہیں تھا۔

غمزدہ شہری نے تقریباً رو دینے والی حالت میں بتایا کہ اس کی جیب میں 36 ہزار روپے تھے جو غائب کردئیے گئے۔ واضح رہے کہ جے شری رام وہ نعرہ ہے جو ہندو انتہا پسندوں نے ہر بار مسلمانوں کو ہجوم کی جانب سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے لگایا تاکہ اسے مذہبی رنگ دیا جاسکے۔

 

Related Posts