پاکستان اور بھارت کو مسائل بات چیت سے حل کرنے ہوں گے۔امریکا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم دیکھنا چاہتا ہے۔نیڈ پرائس
امریکا پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم دیکھنا چاہتا ہے۔نیڈ پرائس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان اور بھارت کو آپس کے مسائل بات چیت سے حل کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں شٹ ڈاؤن کے حوالے سے آگاہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم پاکستان میں شٹ ڈاؤن سے آگاہ ہیں۔ اگر پاکستان کو تعاون کی خواہش ہوئی تو ضرور فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

روس کو 2023 میں بھی یوکرین سے نکالنا مشکل ہے، امریکا

پریس بریفنگ کے دوران نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان امریکا کا اہم شراکت دار ہے۔ ہمارے تعلقات مضبوط ہیں۔ امریکا پاکستان میں کسی بھی منتخب سیاسی جماعت سے گفت و شنید کیلئے تیار ہے۔

بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نے کہا کہ ہمارے مختلف حکومتوں سے ان کی پالیسیوں کے مطابق تعلقات رہتے ہیں۔ امریکا جنوبی ایشیا میں امن و استحکام چاہتا ہے۔

ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو بات چیت کا مشورہ دیا ہے۔ دونوں ممالک تمام معاملات گفت و شنید سے حل کریں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے کہا کہ کیف کے لیے نئے فوجی امدادی پیکج میں یوکرینی افواج کی تربیت بھی شامل ہے۔ رواں برس یوکرین سے روسی افواج کو ہٹانا بہت مشکل ہے۔

 وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے 3 روز قبل کہا کہ نئی فوجی امداد سے یوکرین کو روس کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔ یوکرین کی حمایت کے لیے ہمارا عزم طویل مدتی ہے۔

Related Posts