سندھ حکومت نے سرکاری ملازمتوں کیلئے عمر کی حد میں 15 سال کی رعایت دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سرکاری نوکری کے خواہش مند بڑی عمر کے افراد کے لیے خوشخبری سامنے آگئی، سندھ حکومت نے سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں 15 سال کی رعایت کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ محکمہ سرکاری نوکری کے لیے حدِ عمر 28 سال تک مقرر ہے، 28 سے بڑی عمر کے افراد اہل ہونے کے باوجود بھی سرکاری نوکری حاصل نہیں کرسکتے تاہم سندھ حکومت نے اس قانون میں سختی ختم کرتے ہوئے سرکاری ملازمت کے خواہش مند بڑی عمر کے افراد کیلئے 15 سال کی حد عمر میں رعایت دے دی ہے۔

ایس جی اے اینڈ سی ڈی نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق پبلک سروس کمیشن اور پولیس کی بھرتیوں پر یہ نوٹیفکیشن لاگو نہیں ہوگا، پبلک سروس کمیشن اور پولیس میں بھرتیوں کے سوا دیگر محکمے عمر کی حد میں رعایت دینے کے پابند ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم کے نیشنل انوویشن ایوارڈ کا پہلا مرحلہ، 256 درخواست دہنگان شارٹ لسٹ

قبل ازیں بھی سندھ حکومت نے سرکاری نوکری کیلئے عمر کی حد میں رعایت دی تھی جو کہ 30 جون 2022ء کو ختم ہوگئی تھی، بعد ازاں ایک بار پھر سندھ حکومت نے سرکاری ملازمت کیلئے حد عمر میں رعایت دی ہے جو 30 جون 2024ء تک جاری رہے گی۔

Related Posts