وزیراعظم کے نیشنل انوویشن ایوارڈ کا پہلا مرحلہ، 256 درخواست دہنگان شارٹ لسٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم کے نیشنل انوویشن ایواڑدکے پہلے مرحلے کیلئے آئیڈیا پچنگ پربوٹ کیمپ کیلئے موصول ہونے والی 13000 درخواستوں میں سے کل 256 درخواست دہندگان کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے۔

اسکروٹنی ایک کمیٹی نے کی ہے جس میں متعقلہ شعبوں سے تعلق رکھنے والے صنعت کے ماہرین/ کاروباری افراد شامل تھے، درخواست دہندگان کو 5 پارٹنر یونیورسٹیوں کے ذریعے آئیڈیا پچنگ پر وسیع علاقائی 5 روز بوٹ کیمپس سے گزرنا پڑے گا، پروگرام کیلئے 15 سے 30 سال کی عمر کے خواہشمند نوجوانوں سےاکتوبر اور نومبر 2022 میں درخواستیں موصول کی گئی تھیں۔

اس پروگرام کا مقصد گلوبل انوویشن انڈیکس میں پاکستان کی درجہ بندی کو بہتر بنانا، نوجوانوں میں کاروباری ثقافت کو فروغ دینا اور آئیڈیاز کو کامیاب کاروبار میں تبدیل کرنا ہے۔ پاکستانی نوجوانوں کے پاس اس پروگرام کے ذریعے سے اپنے خیالات کو پیش کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔

ان شارٹ لسٹ شدہ درخواست دہندگان کو پچنگ ٹریننگ کے عمل کے بعد قومی سطح کے پچنگ مقابلوں میں حصہ لینا ہوگا جو عارضی طور پر فروری/ مارچ میں شروع ہوں گے۔ اس عمل میں ایوارڈ کے لیے 50 آئیڈیاز کو حتمی شکل دی جائے گی۔ سرفہرست 10 منتخب آئیڈیاز کو 1 لاکھ روپے ملیں گے۔

Related Posts