دورۂ بھارت: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلۂ کشمیر پر بھارتی قیادت سے بات کیلئے تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

U.S-Taliban peace deal:Trump urges Afghans to grip opportunity for peace

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دورۂ بھارت کے دوران مسئلۂ کشمیر پر بھارتی قیادت سے بات چیت کے لیے تیار ہیں جبکہ اسی دوران صدر ٹرمپ بھارتی قیادت سے بھارت میں اقلیتوں کے حقوق پر بھی بات کریں گے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دورۂ بھارت کل سے شروع ہورہا ہے۔ دو روزہ دورۂ بھارت کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت بھارتی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔

دورۂ بھارت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی ایڈمنسٹریشن کے حکام نے بتایا کہ صدر ٹرمپ بھارت سے پاکستان کے ساتھ جاری کشیدگی کے خاتمے کے حوالے سے بھی گفتگو کریں گے۔

امریکی حکام نے کہا کہ مسئلۂ کشمیر کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ مقبوضہ کشمیر سے بھارتی فوجوں کی تعداد میں کمی کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال کریں گے۔

حکام کے مطابق امریکی صدر پاکستان اور بھارت دونوں پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دونوں اطراف امن و امان برقرار رکھنے پر زور دیں گے تاکہ خطے میں کسی بھی قسم کی کشیدگی نہ آئے۔ 

ایک سینئر اہلکار کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران مذہبی آزادی کے معاملے کو بھی اٹھائیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے سے پہلے  گجرات میں پان کی دکانوں کو سیل کردیا گیا جبکہ اس حوالے سے  وجے نہرا نے وضاحت کی  کہ اس قسم کا کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔

وجے نہرا نے تین روز قبل وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ہزاروں پان کی دکانیں ہیں، یہ تمام کھلی ہوئی ہیں، یہ رپورٹ نہ صرف گمراہ گن ہے بلکہ بے بنیا بھی ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ کیلئے گجرات میں پان کی دکانیں سیل

Related Posts