ٹرمپ حکومت کی کارروائی، امریکا میں ٹک ٹاک اور وی چیٹ کی ڈاؤن لوڈنگ پر پابندی عائد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹرمپ حکومت کی کارروائی، امریکا میں ٹک ٹاک اور وی چیٹ کی ڈاؤن لوڈنگ پر پابندی عائد
ٹرمپ حکومت کی کارروائی، امریکا میں ٹک ٹاک اور وی چیٹ کی ڈاؤن لوڈنگ پر پابندی عائد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: ٹرمپ حکومت نے امریکا میں  قومی سلامتی کے نام پر کارروائی کرتے ہوئے موبائل ایپس ٹک ٹاک اور وی چیٹ کی ڈاؤن لوڈنگن پر پابندی عائد کردی ہے۔

ٹرمپ حکومت کے حکم نامے کے تحت آن لائن گفتگو کی ایپ وی چیٹ پابندی عائد ہوگی جس کے تحت اتوار سے یہ ایپ امریکا بھر میں کام نہیں کرسکے گی جبکہ ٹک ٹاک کے صارفین 12 نومبر تک ایپ استعمال کرسکیں گے تاہم کسی قسم کی اَپ ڈیٹس حاصل نہیں کی جاسکیں گی۔

امریکی حکام کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ چونکہ چین کے مخالف ہیں اور ایک مشکل ری الیکشن مہم چلا رہے ہیں تاکہ وہ دوبارہ صدر منتخب ہوسکیں، اِس لیے ٹک ٹاک چینی ایپ ہونے کی وجہ سے قومی سلامتی کے خلاف ہے۔صدر  ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ ٹک ٹاک کو جاسوسی کیلئے استعمال کیاجاسکتا ہے۔

دوسری جانب چین کی وزارتِ تجارت نے امریکا پر الزام لگایا کہ وہ عالمی تجارتی قواعد کی خلاف ورزی میں ملوث ہے چینی حکام کا کہنا تھا کہ جب تک کوئی قومی سلامتی کا حقیقی مسئلہ نہ ہو، پابندی لگانا سمجھ سے بالاتر ہے۔ اگر امریکا کی پالیسیاں یہی رہیں تو چین بھی اپنے قانونی حقوق اور کمپنیوں کے مفادات محفوظ کرنے کا حق رکھتا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل امریکی کمپنی مائیکروسافٹ،  مقبول ویڈیو ایپ ٹک ٹاک کے امریکا میں کاروبار کو اپنے کنٹرول میں لینے کی کوششوں میں ناکام ہو گئی ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مائیکروسافٹ نے اعلان کیا کہ چینی کمپنی ٹک ٹاک کے مالک ادارے بائٹ ڈانس نے اس کی طرف سے کی گئی پیش کش مسترد کر دی۔

مزید پڑھیں: امریکا میں ٹک ٹاک کی سرگرمیاں اوریکل کے حوالے کر دی گئیں

Related Posts