جمعیت علمائے اسلام ضلع کیماڑی کے زیر اہتمام گھوڑوں،اونٹوں کے ہمراہ منفرد ریلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جمعیت علمائے اسلام ضلع کیماڑی کے زیر اہتمام گھوڑوں،اونٹوں کے ہمراہ منفرد ریلی
جمعیت علمائے اسلام ضلع کیماڑی کے زیر اہتمام گھوڑوں،اونٹوں کے ہمراہ منفرد ریلی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : جمعیت علماء اسلام ضلع کیماڑی کراچی کے زیراہتمام پی ایس 113 کی اونٹوں اور گھوڑوں پر سوار سینکڑوں فرزندان اسلام کی انوکھی اور تاریخ ساز ریلی قاری محمد عثمان، مولانا محمد غیاث، مولانا محمد بلال، جبرائیل خان کی قیادت میں ساحل سمندر سے پریس کلب کراچی تک نکالی گئی۔

ریلی کے شرکاء جمعیت علماء اسلام کا پرچم نبوی ﷺاٹھائے ہوئے تھے جو حرمت رسول ﷺپر جان بھی قربان ہے،حرمت حرمین شریفین پر جان بھی قربان ہے کے فلگ شگاف نعرے لگارہے تھے۔ جبکہ ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا کہ ساحل سمندر پر گزشتہ چار ماہ سے غریب عوام کی چھینی ہوئی روزی کو بحال کیا جائے۔

کراچی پریس کلب پر گھوڑوں اور اونٹوں کی انوکھی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قاری محمد عثمان اور مولانا محمد غیاث نے کہا کہ چار ماہ سے ظلم کے شکار ان غریبوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو باوجود بیروزگاری اور سالہا سال سے جاری کاروبار کو زبردستی بند کرنے کے حکومتی جبر کے خلاف تقدس حرم نبوی ﷺکانفرنس کی حمایت میں نکل کر حضور اکرم ﷺسے گہری محبت کا اظہار کرتے اپنے گھوڑوں اور اونٹوں پر پریس کلب پہنچے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گھوڑوں اور اونٹوں کی اس انوکھی ریلی کے دو مقاصد ہیں، ایک حرمت حرمین شریفین کیلئے اپنے جان و مال کے ساتھ قربانی دینا اور ایک ساحل سمندر پر سالہا سال سے جاری اپنی رزق حلال کے مواقع کو چار ماہ سے چھیننے کے خلاف مطالبات کے حل کی جدوجہد کرنا ہے۔

قاری محمد عثمان نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ساحل سمندر پر غریب عوام کے ساتھ ہونے والے مظالم کے خلاف غریب عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہوکر انکے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی اور ہر فورم پر غریب عوام کے حقوق کی خلاف جنگ لڑے گی۔

اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا غیاث کا کہنا تھا کہ ہم ان بے زبان جانوروں کے حقوق کی آواز بھی بلند کر رہے ہیں اور اگر ہمیں اقتدار ملا تو ہم ان کے حقوق بھی ان کو دلوائیں گے۔

Related Posts