پاکستان میں تیل کی قیمتیں اب بھی خطے میں سب سے کم ہیں، فواد چوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیل کی قیمتیں اب بھی ریجن میں سب سے کم ہیں۔

اپنے بیان میں وزیراطلاعات نے کہاکہ یا تو تین سالوں میں تیل کے کنوئیں نکل آتے ورنہ ظاہر ہے جب آپ نے تیل باہر سے خریدنا ہے تو قیمت بڑھے گی،یہی اصول باقی درآمدات کیلئے ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اصل کامیابی یہ ہے کہ 75 فیصد آبادی کی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے،پاکستان کی قوت خرید ہندوستان سے بہتر ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ تنخواہ دار طبقے کی مشکلات اپنی جگہ لیکن 60 فیصد آبادی زراعت سے وابستہ ہے۔انہوں نے کہاکہ جن کو 1100 ارب روپے اضافی آمدنی ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ تعمیرات اور انڈسٹری سے وابستہ کروڑوں لوگوں کی آمدن میں بھی اضافہ ہوا، مستری اور مزدور کی دیہاڑی تین گنا بھی بڑھی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ تاجکستان اور پاکستان کے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں، وزیراعظم جب بھی بیرون ملک دورہ پر گئے، انہوں نے پاکستان کے عوام کا وقار بلند کیا۔

تاجکستان کا افغانستان کے حوالے سے کردار اہم ہے، ہم اس کردار کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں، وزیراعظم کا دورہ تاجکستان دو حصوں پر محیط ہوگا، وزیراعظم اپنے دورہ کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے 20 ویں اجلاس اور بزنس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

جمعرات کو وزیراعظم کے دورہ تاجکستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزیراعظم آج اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے روانہ ہو رہے ہیں، وزیراعظم کا دورہ دو حصوں پر محیط ہے۔

پہلے حصے وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 20 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے، شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر دیگر رکن ممالک کے سربراہان بھی موجود ہوں گے۔

انتاجکستان اور پاکستان کے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں، وزیراعظم عمران خان تاجکستان میں ہونے والی بزنس کانفرنس میں شرکت کریں گے، بزنس کانفرنس میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان کاروباری روابط کو بڑھانے پر بات ہوگی۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر استعفیٰ دینے کی بات کبھی نہیں کی، اسد عمر

افغانستان کی صورتحال اس کانفرنس کا کلیدی حصہ رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ تاجکستان کا افغانستان کے حوالے سے کردار اہم ہے، ہم اس کردار کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں۔