وزیر اعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے تاجکستان پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے کیلئے تاجکستان آج روانہ ہوں گے
وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے کیلئے تاجکستان آج روانہ ہوں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے کیلئے آج تاجکستان پہنچ گئے ہیں جہاں وزیر اعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان تاجک صدر کی دعوت پر آج تاجکستان پہنچے جہاں ان کا استقبال تاجک ہم منصب اور تاجکستان کی اعلیٰ قیادت نے کیا۔وزراء کا وفد بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہے۔

وزیر اعظم عمران خان پاک تاجکستان بزنس فورم کے پہلے اجلاس کا افتتاح کریں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے دوران شریک ممالک کی اعلیٰ قیادت سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

اس حوالے سے وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ بزنس فورم کیلئے پاکستانی تاجروں کا گروپ بھی تاجکستان پہنچے گا۔ وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزراء کا وفد ہوگا۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی افغانستان کی صورتحال اور مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیلئے اپنے چار ممالک کے دورے کے پہلے مرحلے میں تاجکستان پہنچ گئے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ ماہ تاجکستان میں اپنے ہم منصب سراج الدین محددین اور صدر امام علی رحمون سے ملاقات کی۔ان ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعلقات اور افغانستان کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: 4 ملکی دورہ، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی پرتاجکستان پہنچ گئے

Related Posts