چیئرمین بلدیہ غربی نے 5ارب 37کروڑ50لاکھ کا بجٹ پیش کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

DMC West approves 5.37 billion budget for fiscal year 2020-21

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:چیئرمین بلدیہ غربی نے کونسل سے منظورشدہ آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کر دیا ،آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 5ارب  37 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے ، بجٹ میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل کیلئے 2ارب 17کروڑ 50لاکھ روپے مختص کیئے گئے۔

چیئرمین غربی اظہار الدین احمد خان کا کہنا کہنا تھا کہ ترقیاتی فنڈ کل بجٹ کا 40 فیصد سے کچھ زائد ہے۔ غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں 3ارب 19کروڑ 95لاکھ روپے رکھے گئے ہیں،غیرترقیاتی بجٹ تناسب 60 فیصد ہے۔

چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے بتایا کہ برساتی نالوں کی صفائی کا کام ڈی ایم سی ویسٹ نے شروع کردیا ہے۔

اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ سے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے 4 ضلعی چیرمینز کی ملاقات میں وزیر بلدیات نے برساتی نالوں کی صفائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید پڑھیں:اب تھوڑا گھبرالیں ؟

انہوں نے   کہا کہ حکومت سندھ سے آکٹرائے ضلع ٹیکس کی مد میں 3ارب84 کروڑ روپے امدن متوقع،پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 30کروڑ روپے آمدن کا تخمینہ لگایا گیاہے، تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ،وسائل میں کمی کے باوجود غیر ترقیاتی مصارف پر قابو پانے کی کوشش کی گئی۔

Related Posts