پاکستان کیساتھ مستقبل میں رابطے مزید ہموار ہونگے، چینی وزارت خارجہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کیساتھ مستقبل میں رابطے مزید ہموار ہونگے، چینی وزارت خارجہ
پاکستان کیساتھ مستقبل میں رابطے مزید ہموار ہونگے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مستقبل میں راستے مزید ہموار ہونگے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ وانگ وین بن نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے منصوبے کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں اور مشترکہ کوششوں کی بدولت سی پیک تعاون کے نتیجہ خیز اور ٹھوس نتائج برآمد ہوئے ہیں.

انہوں نے کہا کہ چین پاکستانی فریق کی کوششوں کو سمجھتا ہے جو وسائل کو مربوط کرنے اور اداروں کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے وقف ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ مستقبل میں رابطے مزید قریب اور ہموار ہوں گے اور سی پیک کی تعمیر سے بہترین نتائج حاصل ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں:

پولیو فری پاکستان ہمارا قومی مقصد ہے، وزیراعظم

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سی پیک اتھارٹی کو ختم کرنے کی اصولی طور پر منظوری دے دی ہے تاکہ اربوں ڈالر کے منصوبے پر تیزی سے عملدرآمد میں مدد ملے۔ترجمان نے کہا کہ چین نے متعلقہ معلومات لے لی ہیں۔

واضح رہے کہ چین نے پاک چین تعلقات کو مزید فروغ دینے اور سی پیک منصوبوں کی تعمیر اور عملدرآمد میں تیزی لانے کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کی کوششوں کا اعتراف کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس ہفتے ایک تازہ ترین بیان میں پاک چین تعلقات اور سی پیک کی تعمیر پر متعدد مواقع پر کہے گئے الفاظ پر وزیراعظم کی تعریف کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے متعدد مواقع پر پاک چین تعلقات اور سی پیک پر بہت زیادہ بات کی اور وہ دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کے لیے پرعزم ہیں۔

Related Posts