کراچی میں قبضہ مافیا نے گھر جلادیا، دوسگے بھائی جھلس کر ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امتحان میں فیل ہونے کا صدمہ، 4 بھارتی طلبہ نے خودکشی کرلی
امتحان میں فیل ہونے کا صدمہ، 4 بھارتی طلبہ نے خودکشی کرلی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد میں قبضہ مافیا نے لوگوں کے گھروں کو جلانا شروع کردیا،الآصف اسکوائر کے قریب جھگیوں میں آتشزدگی سے 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والا 20 سال کا نوجوان دوران علاج دم توڑ گیا جبکہ گزشتہ روز خاتون کا چھوٹا بیٹا بھی جھلسنے سے جاں بحق ہو گیا تھا۔

جاں بحق نوجوان کی والدہ کی جانب سے پریس کلب کے باہر میت رکھ کر احتجاج کیا جا رہا ہے۔خاتون کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کچھ لوگ آئے اور کہا کہ گھر خالی کرو، دوسرا گھر دیکھنے گئی اور جب واپس آئی تو گھر میں آگ لگی ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:ٹریفک حادثے میں خاتون اور دوبچیاں لقمہ اجل، فائرنگ سے 2افراد ہلاک

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ جاں بحق چھوٹے بیٹے کی عمر 8 سال اور بڑے کی عمر 20 سال تھی، مجھے انصاف دیا جائے اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

واضح رہے کہ کراچی میں قبضہ مافیا کی کارروائیاں پوری زور وشور سے جاری ہیں اور مافیا کارندوں کی جانب سے جھگیوں کے مکینوں کو بھی پریشان کیا جارہا ہے۔ حالیہ واقعہ کے بعد شہریوں میں شدید تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔

Related Posts