ٹوئٹر نے گوگل کے سابق چیف فنانشل آفیسر کو اپنا چیئرمین مقرر کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹوئٹر نے گوگل کے سابق چیف فنانشل آفیسر کو اپنا چیئرمین مقرر کردیا
ٹوئٹر نے گوگل کے سابق چیف فنانشل آفیسر کو اپنا چیئرمین مقرر کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کے سابق چیف فنانشل آفیسر پیٹرک پچیتے  کو اپنا چیئرمین مقرر کردیا ہے۔

گوگل کے سابق چیف فنانشل آفیسر اب ٹوئٹر کے بورڈ چیئرمین مقرر ہو گئے ہیں جبکہ اس سے قبل پیٹرک سال 2018ء کے اختتام سے ٹوئٹر کے لیڈ انڈپینڈنٹ ڈائریکٹر بھی رہے جبکہ ٹوئٹر کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوگا کہ کوئی باہر سے آیا ہوا شخص گروپ کی صدارت کرے گا۔

قبل ازیں اومید کردستانی چیئرمین کے عہدے پر فائز تھے جن کی جگہ اب پیٹرک کو دی جائے گی جبکہ اومید کردستانی ٹوئٹر کے ساتھ بطور ایگزیکٹو چیئرمین بھی تقریباً 5 سال تک منسلک رہے ہیں۔ کردستانی بھی بطور ڈائریکٹر خدمات انجام دیتے رہیں گے جبکہ ڈائریکٹرز سمیت بورڈ کے کل ممبران کی تعداد 11 ہے۔

پیٹرک سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ انتظامیہ کے معاملات بہتر طریقے سے سنبھالیں گے جبکہ ان کی زیادہ توجہ کمپنی کے مالی و معاشی معاملات پر رہے گی جبکہ منگل کے روز ٹوئٹر کی اسٹاک پرائس 32 اعشاریہ 26 ڈالر پر بند ہوئی۔ گزشتہ برس اس میں 12 اعشاریہ 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گوگل پر الزام لگایا گیا کہ اس نے لاکھوں صارفین کا پرائیویٹ استعمال ٹریک کیا جس پر انٹرنیٹ سرچ انجن کو 5 ارب ڈالر جرمانے کے مقدمے کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ ایکسپلورر، گوگل کروم، اوپرا اور دیگر لاتعداد براؤزرز میں اِن پرائیویٹ براؤزنگ کی سہولت موجود ہوتی ہے جس کے ذریعے انٹرنیٹ صارفین اپنی پرائیویسی کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف ویب سائٹس براؤز کرتے ہیں جن کے بارے میں ایک عام خیال یہ ہے کہ یہ براؤزنگ خفیہ ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: انٹرنیٹ سرچ انجن  گوگل کو 5 ارب ڈالر کے مقدمے کا سامنا

Related Posts