ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی الیکشن تک عدالتی ٹرائل روکنے کی کوششیں جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی الیکشن تک عدالتی ٹرائل روکنے کی کوششیں جاری
ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی الیکشن تک عدالتی ٹرائل روکنے کی کوششیں جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال نومبر میں ہونے والے صدارتی الیکشن تک عدالتی ٹرائل روکنے کی آخری کوشش کی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ جنہوں نے رواں سال نومبر میں چار سالہ مدت کے لیے ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے کمر کس لی ہے اور ری پبلیکنز کی جانب سے صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں بھی سب سے آگے ہیں تاہم قانونی مسائل میں گھرے ٹرمپ کو مشکلات جھیلنی پڑ رہی ہیں۔

تاہم اب ٹرمپ نے صدارتی الیکشن تک عدالتی ٹرائل روکنے کی آخری کوشش کے طور پر سپریم کورٹ سے رابطہ کرلیا ہے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صدارتی استثنیٰ کے باعث فوجداری کارروائی نہیں ہو سکتی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے فیڈرل کورٹ کی جانب سے ٹرمپ کا صدارتی استثنیٰ کا موقف مسترد کیا جاچکا ہے۔

سابق صدر کیخلاف گزشتہ الیکشن میں مداخلت اور فراڈ سمیت کئی مقدمات زیر سماعت ہیں تاہم ٹرمپ ریپبلکن صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں بدستور صف اول میں کھڑے ہیں۔

Related Posts