پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی، کراچی میں شہری ٹریفک پولیس کی تعریف پر مجبور ہو گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Road closures banned in Karachi during PSL matches

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی سمیت ملک بھر میں پولیس رشوت خوری اور کام نہ کرنے کے باعث بدنام ہے تاہم طوفانی بارش میں عوام کراچی کی ضلعی پولیس اور ٹریفک پولیس کی تعریف پر مجبور ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق طوفانی بارش کے دوران کراچی کی ضلعی پولیس اور ٹریفک پولیس کے اہلکار پانی میں آدھا دھڑ ڈوبا ہونے کے باوجود چٹان کی طرح نہ صرف ٹریفک کنٹرول کرتے نظر آئے بلکہ بند گاڑیوں کو دھکا لگا کر شہریوں کی مدد کرتے بھی دکھائی دئیے جس سے عوام واقف نہیں تھے۔

شہرِ قائد میں پہلی بار ٹریفک پولیس کا مثالی کردار دیکھتے ہوئے عوام نے پولیس کے اہلکاروں کو بے حد سراہا جبکہ ٹریفک پولیس کا یہ نیا کردار ایڈیشنل آئی جی سندھ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ ذرائع کے مطابق اے آئی جی سندھ نے تمام ایس ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو پابند کیا کہ بارش کے دوران شہریوں کی مدد کریں۔

پولیس کے تمام اعلیٰ عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے اے آئی جی سندھ نے کہا کہ آپ کو نہ صرف سڑکوں پر ہر حال میں ٹریفک کنٹرول کرنا ہے بلکہ بارش میں پھنسے لوگوں کی مدد بھی کرنی ہے۔ ہر سال بارش کے بعد گاڑیاں پانی میں پھنس جاتی ہیں۔ گاڑیاں نکلوانے میں شہریوں کی مدد کریں۔

ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ لوگوں کی مدد کرنے سے آپ کو دلی سکون ملے گا اور گھر جا کر بھی آپ مطمئن ہوں گے کہ آپ نے بہتر ڈیوٹی کی۔ پولیس کی کارکردگی پر ایڈیشنل آئی جی نے ٹریفک پولیس کے اہلکاروں سمیت ضلعی پولیس کے اقدامات کی تعریف کی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس کے افسران اور جوانوں نے قدرتی آفات سمیت ہر مشکل قسم کے حالات میں شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے کردار ادا کیا۔ اگر پولیس اسی طرح عوام کی مدد کرتی رہے تو شہریوں میں پولیس پر اعتماد جلد بحال ہوگا جو بہتر معاشرے کی تشکیل کیلئے اہم ہے۔

  یہ بھی پڑھیں: غلط پارکنگ سے منع کرنے پر  خاتون کا ٹریفک وارڈن کو تھپڑ 

Related Posts