کوہا ٹ: جنگل خیل میں دوستوں کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق، ایک زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

kohat firing incident
kohat firing incident

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوہا ٹ شہر کے نواحی علاقہ جنگل خیل میں دوستوں کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا۔ایک زخمی ملزم زیرحراست جبکہ دوسرا ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق تہرے قتل کی المناک واردات گزشتہ شب پولیس تھانہ جنگل خیل کی حدودمیں واقع ملنگ آباد کے علاقے ہوئی جہاں ایک بیٹھک میں اکٹھے بیٹھے چند دوست گپ شپ لگارہے تھے کہ اس دوران اْن کے مابین کسی بات پر جھگڑا ہوا اور مشتعل ہوکر ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ناصرمحمود‘ محمددلشاد علی اور سبحان اللہ جاں بحق اور عثمان علی زخمی ہوا جسے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ واقعہ میں ملوث ایک ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات گئے پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کوسٹ گارڈزکی کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

ادھر باخبر ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں سے ایک سبحان اللہ جھگڑے کے دوران بیچ بچاؤ کرتاہوا گولی کا نشانہ بنا جو کل ہی رائے ونڈتبلیغی اجتماع سے واپس آیاتھا۔واقعہ کے بارے میں فوری طورپرمزید معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔

Related Posts