کراچی میں موسم سرما کی سوغات مچھلی کے 3 بہترین مقامات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Three 'fish spots' one must visit in winters

سردی اور مچھلی کا چولی دامن کا ساتھ ہے،یوں تو مچھلی پورا سال کھائی جاتی ہے لیکن موم سرما میں مچھلی موسم کی شدت کو کم کرتی ہے اور جسم کو توانائی بھی فراہم کرتی ہے جہاں بات ہو کراچی کی تو شہر قائد میں وسیع سمندر کے گہرے نیلے پانیوں میں درجنوں اقسام کی مچھلیاں پائی جاتی ہیں، کراچی کے ماہی گیر سال بھر مچھلی کا شکار کرکے شہریوں کو تازہ اور لذیر مچھلی فراہم کرتے ہیں اور پاکستان بیرون ممالک مچھلی کی ایکسپورٹ سے بھاری زرمبادلہ کماتا ہے۔

کراچی میں سردی کے موسم میں خاص طور پر مچھلی کھانے کا اہتمام کیا جاتا ہے، یوں تو شہری گھروں میں بھی مچھلی تیار کرتے ہیں لیکن شہر کے بیشتر مقامات پر تیار کی جانیوالی مچھلی کی اشتہا انگیر خوشبو لوگوں کو اپنی طرف کھینچ لیتی ہے۔

ہم نے اپنے قارئین کیلئے موسم سرما کا لطف دوبالا کرنے کیلئے کراچی میں مچھلی کے تین بہترین مقامات کا انتخاب کیا ہے۔

راشد سی فوڈز

Three 'fish spots' one must visit in wintersکیماڑی بندرگاہ پر واقع راشد سی فوڈز پر ایک چھوٹے سے اسٹال سے آج ایک مشہور دکان میں تبدیل ہوچکی ہے، یہاں سال بھر مچھلی کھانے والوں کا رش رہتا ہے لیکن سردی کے موسم میں شہری دور دور سے کوئلے پر پکی مچھلی کھانے کیلئے یہاں آتے ہیں، یہاں مختلف طرح سے تیار کی جانے والی مچھلی کی وسیع اقسام موجودہیں۔ مچھلی کی کڑاہی ، فش باربی کیو اورگرل مچھلی شہریوں کو خوب بھاتی ہے۔
یہاں مچھلی مختلف اقسام کے مختلف نرخ ہیں۔ہیرا مچھلی 12 سو روپے کلو، مشکہ 800روپے کلو، دوہتر1000 روپے کلو اور جھینگا کڑاہی 14 سو روپے کلو میں پیش کی جاتی ہے۔

اے ایچ فش کارنر

Three 'fish spots' one must visit in wintersلانڈھی سیکٹر 35 ڈی میں واقع اے ایچ فش کارنر پر 1997 سے شہریوں کو ذائقہ دار مچھلی فراہم کی جارہی ہے، یہاں تازہ تلی ہوئی مچھلی لوگوں کو بہت پسند ہے، یہاں مختلف اقسام کی مچھلی سال بھر شہریوں کو پیش کی جاتی ہے اور قدرتی اجزاء اور مصالحوں تیار مچھلی کھانے کیلئے شہری دور دور سے اے ایچ فش کارنر آتے ہیں۔
یہاں پورا سال مچھلی کھانے کے شوقین جوق در جوق آتے ہیں لیکن سردی میں اے ایچ فش کارنر پر رش بڑھ جاتا ہے، ہاں فنگر فش زیادہ پسند کی جاتی ہے، اے ایچ فش پر فنگر فش 1200 جبکہ کانٹے والی مچھلی 11 سوروپے کلو کے حساب سے شہریوں کو پیش کی جاتی ہے۔سرمئی 1600، ہیرا12سو روپے کلو میں دستیاب ہے۔

ماموں فش گرل

Three 'fish spots' one must visit in wintersپی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں واقع ماموں فش گرل اپنے نام کی طرف ذائقے میں بھی دوسروں سے منفرد ہے، یہاں تمام اقسام کی مچھلیاں شہریوں کو پیش کی جاتی ہیں اور سب سے اہم بات تو یہ ہے کہ یہاں لوگوں کو مچھلی کے بارے میں مفید معلومات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔ یہاں ایکسپورٹ کوالٹی کی مچھلی فروخت کی جاتی ہے اور کیمیکل سے پاک مصالحے استعمال کئے جاتے ہیں۔ یہاں بون لیس سرمئی 2000، وائٹ پاپلیٹ، مشکہ اور دیگر اقسام کی مچھلیاں بھی لوگ شوق سے کھانے آتے ہیں۔ یہاں زیتون کے تیل میں ملے مصالحے لگاکر مچھلی کو گرل کیا جاتا ہے اور نہایت مناسب نرخوں پر شہریوں کو مزیدار مچھلی پیش کی جاتی ہے۔

Related Posts