کرپشن کے مہارتھی مسلسل معیشت پر ناکام پروپیگنڈے میں مصروف ہیں، شہباز گِل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرپشن کے مہارتھی مسلسل معیشت پر ناکام پروپیگنڈے میں مصروف ہیں، شہباز گِل
کرپشن کے مہارتھی مسلسل معیشت پر ناکام پروپیگنڈے میں مصروف ہیں، شہباز گِل

اسلام آباد: وزیراعظم کے ترجمان ومعاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ کرپشن کے مہارتھی مسلسل معیشت پر ناکام پروپیگنڈے میں مصروف ہیں،نا اہل لیگ معیشت کا بیڑا غرق کر کے گئی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کوشاہد خاقان عباسی اور مریم اورنگزیب کے بیانات پر ردعمل میں کیا۔انہوں نے کہا کہ نااہل میاں خسارے اور ڈوبتی معیشت وراثت میں چھوڑ کر گئے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کے جعلی افلاطون مفرور ڈار نے پاکستان گروی رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی معیشت بچانے کیلئے ملکی معیشت کا جنازہ نکالنے والے مہنگائی کے ذمہ دار ہیں،آقا مفرور درباری جھوٹ بولنے پر مجبور ہیں۔

بڑے میاں لندن سے مجھے کیوں نکالا کا راگ الاپنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درباریوں کی پھرتیاں میاں مفرور کیلئے آسانی پیدا کرنے کی ناکام کوشش کے سوا کچھ نہیں۔

تحریک انصاف کو روکنے کی کئی ناکام کوششیں ہوئیں، عمران خان کا راستہ روکنا کرپٹ اشرافیہ کے بس کی بات نہیں۔

شہباز شریف کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ کاش شوباز شریف زرمبادلہ کی خرابی کا سوال کبھی مفرور اسحاق ڈار سے بھی کرتے، نااہل ڈار نے زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب ڈالرز سے کم کرکے 7 ارب ڈالرز چھوڑے تھے۔

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پچھلے 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں، شہبازشریف مان رہے ہیں کہ 7 ارب سے 25 ارب ڈالر تک پہنچانا حکومت کا کمال ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کا تیہ پانچہ کرنے والے نااہل لیگی مگرمچھ کے آنسو بہانے میں مصروف ہیں، گزشتہ تین برس میں معیشت کی خرابی کا جعلی بیانیہ پھیلایا گیا۔

نااہل لیگ کے دور میں ہر معاشی ا عشاریہ خرابی کی نہج پر تھا۔انہوں نے کہا کہ عوام نے معیشت پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو مسترد کر کے عمران خان کو موقع دیا۔

مزید پڑھیں: دہشت گردوں کے سامنے صدر، وزیراعظم جھک چکے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

داخلی معیشت سے چھوٹے میاں کی مراد شریف فیملی کی ذاتی معیشت ہے، خاطر جمع رکھیں آپ کی ذاتی معیشت دگرگوں ہی رہے گی کیونکہ شریف خاندان کا سب سے بڑا کاروبار کرپشن ہی رہا ہے اور عمران خان کے ہوتے ہوئے آپ کا یہ کاروبار ٹھپ ہی رہے گا۔

Related Posts